جناب الطاف حسین کا اپنے بڑے بھائی ناصر حسین شہید کے داماد منظر حسین انصاری کے انتقال پر اظہار افسوس
لندن۔۔۔30، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے بڑے بھائی ناصر حسین شہید کے داماد منظر حسین انصاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے منظر حسین انصاری مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔(آمین)
مرحوم منظر انصاری کی ایک یادگار تصویر