عوام و کارکنان حاجی غلام فرید صابری کے 22ویں عرس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، الطاف حسین
حاجی غلام فرید صابری نے اسلام کے پیغام امن کو قوالی کے ذریعہ صرف مسلمانوں تک نہیں بلکہ غیر مسلموں تک بھی پہنچایا، الطاف حسین
لندن۔۔29مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ بین القوامی شہر ت یافتہ قوال حاجی غلام فرید صابری کے 22ویں عرس مبارک میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ حاجی غلام فرید صابری مرحوم نے اسلام کے پیغام امن کو قوالی کے ذریعہ صرف مسلمانوں تک نہیں بلکہ غیر مسلموں تک بھی پہنچایا اور اپنے صوفیا نہ کلام کے ذریعہ بے شمار غیر مسلموں کومشرذبہ اسلام کیا ۔ جناب الطاف حسین نے ماؤں ،بہنوں،بزرگوں ،نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ مرحوم غلام فرید صابری کے عرس مبارک میں بھر پور شرکت کر کے مرحوم کو زبردست خراج عقید پیش کر یں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلی مقام عطا فرمائے اور امجد صابری ودیگر لواحقین کو مرحوم غلام فرید صابری کے مشن کو جاری رکھنے کی ہمت و توفیق دے ۔