عوام و کارکنان بین القوامی شہرت یافتہ قوال حاجی غلام فرید صابری کے عرس مبارک میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں، ندیم نصرت
حاجی غلام فرید صابری قوالی میں ایک بڑا مقام رکھتے تھے ان کے انتقال سے ہونے والا خلا آج تک پر نہیں ہوسکا
حاجی فرید صابری مرحوم کا 22واں عرس مبارک مورخہ 5 اپریل 2016 بروز منگل بمقام 3/608 لیاقت آباد نمبر 3 میں منعقد کیا جائے گا
لندن۔۔29مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ بین القوامی شہر ت یافتہ قوال حاجی غلام فرید صابری کے 22ویں عرس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ حاجی غلام فرید صابری قوالی میں ایک بڑا مقام رکھتے تھے ان کے انتقال سے ہونے ولا خلا آج تک پر نہیں ہوسکا ۔ واضح رہے کہ حاجی فرید صابری مرحوم کا 22واح عرس مبارک بتاریخ 5اپریل 2016بروز منگل بمقام 3/608لیاقت آباد نمبر 3میں منعقد کیا جائے ہوگا۔