Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن کا کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن کا کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس
 Posted on: 3/28/2016
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن کا کنوینر ندیم نصرت کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس
لاہور میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ اوراسلام آبادمیں شدت پسندمظاہرین کی جانب سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی گئی
اجلاس میں فوج کی جانب سے پنجاب میں دہشت گردوں اورانکی کمین گاہوں کے خلاف سخت آپریشن کے فیصلے کا بھرپور خیرمقدم 
قائد تحریک الطاف حسین نے مذہبی انتہاپسندی، طالبانائزیشن اور داعش کی سرگرمیوں اوران سے پاکستان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا تھا
ریاستی مظالم اور پروپیگنڈوں کے باوجود ایم کیوایم ، پاکستان کی سلامتی اور دیرپا امن کیلئے ہر اقدام کی حمایت کرتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 28 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن کاایک ہنگامی اجلاس پیرکی شام منعقدہواجس کی صدارت رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کی۔اجلاس میں لاہور میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ اوراسلام آبادمیں شدت پسندمظاہرین کی جانب سے ریڈزون کے علاقہ میں سرکاری املاک کونقصان پہنچانے کی شدیدمذمت کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کئے گئے اس فیصلہ کابھی بھرپورخیرمقدم کیاگیاجس کے مطابق پنجاب میں بھی دہشت گردوں اورانکی کمین گاہوں کے خلاف سخت آپریشن کیاجائے گا۔اجلاس میں کہاگیاکہ آج پاکستان کودہشت گردی کے جس بحران کاسامناہے اسکے اسباب اوراس کے سرپرستوں کی نشاندہی قائدتحریک الطاف حسین کئی دہائیوں سے کرتے آرہے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی، طالبانائزیشن اور داعش کی سرگرمیوں اوران سے پاکستان کولاحق خطرات سے آگاہ کیا تھا لیکن تعصب اورنفرت کی وجہ سے ارباب اختیارنے ان وارننگز پر توجہ دینے کے بجائے قائدتحریک الطاف حسین کے خطابات پرپابندی عائدکردی اورملک کی سب سے بڑی سیکولراورلبرل جماعت ایم کیوایم کے خلاف آپریشن شروع کردیا ۔ندیم نصرت نے کہا کہ تمام ترریاستی مظالم اورپروپیگنڈوں کے باوجود ایم کیوایم ، پاکستان کی سلامتی اورامن وامان کے دیرپاقیام کیلئے کئے جانے والے ہر اس اقدام کی حمایت کرتی ہے جوخلوص نیت اورشفافیت کے ساتھ کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت پاکستان اورمسلح افواج کومذہبی انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بھرپورتعاون کایقین دلاتے ہوئے تمام مذاہب ،فرقوں اورزبانیں بولنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے اتحادکابھرپورمظاہرہ کرکے ملک دشمنوں کے عزائم کوناکام بنادیں۔ 
English Viewers

1/10/2025 6:10:11 PM