ایم کیوایم برطانیہ کی 12رکنی نئی آرگنائزنگ کمیٹی کااعلان، ہاشم اعظم کو ایم کیوایم برطانیہ کا آرگنائزر منتخب کرلیاگیا
فیض احمدسینئرجوائنٹ آرگنائزر ،منظور احمد سیکریٹری جنرل اور ایس ایم تابش انفارمیشن سیکریٹری ہوں گے
کمیٹی کے دیگرارکان میں ستارخان،راشداحمد، منشاء خان، محسن سعید،آصف سعید ،فیصل خانزادہ ،محترمہ شبنم طارق اور عروسہ نوید شامل ہیں
ایم کیوایم برطانیہ کی نئی کمیٹی کے ناموں کااعلان کنوینرندیم نصرت نے لندن میں یوم تاسیس کے اجتماع میں کیا
ایم کیوایم برطانیہ کی نئی کمیٹی کے انتخاب کیلئے گزشتہ دنوں کارکنوں کاجنرل اجلاس ہواتھاجس میں باقاعدہ ووٹنگ کی گئی تھی
ندیم نصرت کا سبکدوش ہونے والے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش اورسابقہ آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ارکان کو تنظیمی خدمات پر خراج تحسین
لندن ۔۔۔ 27 مارچ 2016ء
ایم کیوایم برطانیہ کی 12رکنی نئی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی ۔ نئی کمیٹی کے ناموں کااعلان ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ہفتہ کی شب لندن میں ہونے والے ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں کیا۔ ایم کیوایم برطانیہ کی نئی کمیٹی کے انتخاب کیلئے گزشتہ دنوں کارکنوں کاجنرل اجلاس ہواتھاجس میں باقاعدہ ووٹنگ کی گئی تھی ۔ ندیم نصرت نے اس ووٹنگ کے حاصل ہونے والے نتائج کے تحت نئی کمیٹی کے ناموں کااعلان کیا ۔کارکنوں کی جانب سے ڈالے گئے ووٹوں کی روشنی میں سینئررکن ہاشم اعظم کو ایم کیوایم برطانیہ کا آرگنائزر منتخب کرلیاگیاجبکہ فیض احمدسینئرجوائنٹ آرگنائزر ، منظور احمد سیکریٹری جنرل اور ایس ایم تابش انفارمیشن سیکریٹری ہوں گے ۔کمیٹی کے دیگرارکان میں ستارخان،راشداحمد، منشاء خان، محسن سعید،آصف سعید ،فیصل خانزادہ ،محترمہ شبنم طارق اورمحترمہ عروسہ نوید شامل ہیں۔ ندیم نصرت نے ایم کیوایم برطانیہ کے سبکدوش ہونے والے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش اورسابقہ آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ارکان کوان کی تنظیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ندیم نصرت نے اعلان کیاکہ سبکدوش ہونے والی آرگنائز نگ کمیٹی کے ارکان اب انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں تنظیمی فرائض انجام دیں گے۔