مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ایسٹرکاتہوارمنایا
رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ اورمحمد اسماعیل قریشی نے مٹھائی کھلا کر ایسٹر کی مبارک باد پیش کی
کراچی ۔۔۔۔27؍مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اقلیتی امورکمیٹی کے تحت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے خورشیدبیگم سیکرٹریٹ عزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اورمحمد اسماعیل قریشی کے ہمراہ ایسٹرکاتہوارمنایا،انہیں اراکین رابطہ کمیٹی کو مٹھائی کھلاکر مبارک باد پیش کی اورقائدتحریک الطا ف حسین کوایسٹرکی مبارکباددی۔اس موقع پررابطہ کمیٹی ارکان نے بھی کرسچن برادری کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے اسٹرکی مبارکباددی اورکہاکہ کرسچن برادری اس تہوارکے موقع پراپنی عبادات میں قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمر،صحت وتندرستی اور ایم کیوایم کی کامیابی اورسازشوں کے خاتمے کے لئے دعائیں کریں۔