جاگ ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین اورعملے پرحملہ آزادی صحافت کے منافی ہے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی پر یس کلب کے باہرمشتعل افرادکی جانب سے جاگ ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین اورعملے پرحملے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
جاگ ٹی وی کی وین اورعملے کے ارکان پرحملے کانوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے،رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔27مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی پر یس کلب کے باہرمشتعل افرادکی جانب سے جاگ ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین اورعملے پرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے آزادی صحافت کے منافی قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جاگ ٹی وی کاعملہ اور ڈی ایس این جی وین کے ہمراہ پریس کلب کے باہر اپنی صحافتی ذمہ داریاں اداکررہاتھاکہ چندنامعلوم مشتعل افرادنے عملے اوروین پرحملہ کردیااورنہ صرف وین موجودعملے کو تشددکانشانہ بنایابلکہ وین کوشدیدنقصان پہنچایاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے مشتعل ہجوم کی جانب سے کراچی پریس کلب اور اس کی قریبی عمارات کو بھی نقصان پہنچانے اور اطلاعات کے مطابق مکتلف چینلز کے کیمرہ مینز سے چھینے جانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیاہاؤسز،صحافیوں اوران کے آلات کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت اورانتظامیہ کی ہے تاہم ایسامحسوس ہوتاہے کہ حکومت اورانتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ونااہل ثابت ہوئے ہیں جس کے باعث صحافیوں میں شدیدمایوسی عدم تحفظ پیداہورہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پریس کلب جیسے ریڈزون میں اس طرح سرعام جاگ ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین اورعملے ارکان پرحملہ لمحہ فکریہ ہے اورحکومتی دعوؤں کی نفی ہے۔رابطہ کمیٹی نے حملے میں زخمی ہونے والے عملے کے ارکان سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہجاگ ٹی وی وین اورعملے کے ارکان پرحملے کانوٹس لیاجائے اورمعاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ دارعناصرکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔