معصوم وبے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردعناصرانسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ڈاکٹرفاروق ستار
لاہورکے گلشن اقبال پارک میں بم دھماکہ دہشت گردی اوربربریت کا انتہائی مذمو م واقعہ ہے ۔ڈاکٹرفاروق ستار
ایم کیوایم کے تمام کارکنان لاہوربم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ ڈاکٹرفاروق ستار
دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے ڈاکٹرفاروق ستار کا اظہارتعزیت، زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لئے دعا
کراچی ۔۔۔ 27 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستاراورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان نے لاہورکے گلشن اقبال پارک میں خودکش بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعہ میں عورتوں اوربچوں سمیت متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ یہ دہشت گردی اوربربریت کا انتہائی مذمو م واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ معصوم وبے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردعناصرانسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لئے بھی دعاکی ۔