لاہورکے گلشن اقبال پارک میں بم دھماکہ دہشت گردی اوربربریت کا انتہائی مذمو م واقعہ ہے ۔ الطاف حسین
میں اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے غم
میں برابرکے شریک ہیں۔الطاف حسین
دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے قائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت، زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لئے دعا
لندن ۔۔۔ 27 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لاہورکے گلشن اقبال پارک میں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے واقعہ میں متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ دہشت گردی اوربربریت کا انتہائی مذمو م واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لئے بھی دعاکی ۔