ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسیحی عوام کو ایسٹر کے تہوار کی دلی مبارکباد
ایم کیوایم تمام مذاہب اور ان کے ماننے و الوں کا احترام کرتی ہے۔ الطاف حسین
ہمیں تمام مذاہب کے ماننے والوں اور ان کی عبادت گاہوں کا احترام کرنا چاہیے۔ الطاف حسین
پاکستان میں آباد تمام مسیحی عوام پکے سچے پاکستانی ہیں، الطاف حسین
ایم کیوایم مسیحی بھائیوں سمیت تمام غیرمسلموں کو برابر کا پاکستانی سمجھتی ہے۔ الطاف حسین
غیرمسلم پاکستانیوں کے لئے ’’ اقلیت ‘‘ کی اصطلاح ختم ہونی چاہیے۔ الطاف حسین
مسیحی بھائیوں سمیت تمام غیرمسلم پاکستانیوں کوبرابر کا پاکستانی تسلیم کیاجائے۔ الطاف حسین
مسلم اورغیرمسلم کی تفریق ختم کرکے تمام پاکستانیوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی حقوق دیے جائیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 26 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھر کے مسیحی عوام کو ایسٹرکے تہوارکی دلی مبارکبادپیش کی ہے۔ایسٹر کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے پاکستانی مسیحی بھائیوں، ماؤں،بہنوں، بزرگوں اوربچوں کوایسٹرکی خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم تمام مذاہب اوران کے ماننے والوں کااحترام کرتی ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ ہمیں تمام مذاہب کے ماننے والوں اوران کی عبادت گاہوں کااحترام کرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ پاکستان میں آبادتمام مسیحی عوام پکے سچے پاکستانی ہیں اورایم کیوایم مسیحی بھائیوں سمیت تمام غیرمسلموں کو برابر کا پاکستانی سمجھتی ہے ، ایم کیوایم یہ سمجھتی ہے کہ غیر مسلم پاکستانیوں کے لئے ’’ اقلیت ‘‘ کی اصطلاح ختم ہونی چاہیے۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ مسیحی بھائیوں سمیت تمام غیرمسلم پاکستانیوں کوبرابر کا پاکستانی تسلیم کیاجائے اورمسلم اورغیرمسلم کی تفریق ختم کرکے تمام پاکستانیوں کو پاکستانی شہری کی حیثیت سے زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی حقوق دیے جائیں ۔