جسم کی طاقت کا دارومدار دماغ سے ہوتا ہے، دماغ اگر مضبوط ہو توجسم بھی مضبوط ہوتا ہے۔ الطاف حسین
نظریاتی مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ تحریکی لٹریچر کا باربار مطالعہ کیا جائے
تحریک کے مشن و مقصد سے واقفیت اور انقلابی تحریکوں کی تاریخ سے آگاہی کارکنان کو نظریاتی طور پر مستحکم رکھتی ہے
ایم کیوا یم کی سب سے بڑی طاقت نظم و ضبط ہے، نظم و ضبط کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے تحریکی اور انقلابی لٹریچر کا مطالعہ کیا جائے
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ماؤں اور بہنوں کے حوصلے بھی بہت بلند ہیں،الطاف حسین
شعبہ خواتین اور ایلڈرونگ حیدرآباد زون کے ذمہ داران اور کارکنان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب
لندن۔۔ 25مارچ2016ء