ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کی اہلیہ سے فون پر گفتگو جرات وہمت کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا
دہشت گردی، بدعنوانی اوردیگرسنگین جرائم میں ملوث افراد سرکاری سرپرستی میں سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں جبکہ
ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں، عہدیداروں ، منتخب نمائندوں اورکارکنوں تک کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ندیم نصرت
شاہد پاشا کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان پر لگائے گئے تمام جھوٹے الزامات واپس لئے جائیں۔ ندیم نصرت
ہمارے حوصلے بلندہیں ، حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور تحریک کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اہلیہ شاہدپاشا
لندن ۔۔۔ 24 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشاہدپاشا کی اہلیہ سے فون پر گفتگوکی اورشوہر کی گرفتاری کے باوجود جرات وہمت کامظاہرہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ جولوگ دہشت گردی ، بدعنوانی اوردیگرسنگین جرائم میں ملوث ہیں اور جن کے نام بڑی بڑی جے آئی ٹی میں ہیں وہ توآزادگھوم رہے ہیں اورسرکاری سرپرستی میں بڑی شان سے سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں، عہدیداروں اورصفائی مہم میں حصہ لینے والے منتخب نمائندوں اورکارکنوں تک کوگرفتارکیاجارہاہے اور کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت انہیں طرح طرح کے جھوٹے اورخودساختہ مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ شاہدپاشا کوفی الفور رہاکیاجائے اوران پرلگائے گئے تمام جھوٹے الزامات واپس لئے جائیں۔ اس موقع پرشاہدپاشا کی اہلیہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جس طرح تحریک کے دیگرکارکنان وذمہ داران اسیرہیں اسی طرح میرے شوہربھی گرفتارہوئے ہیں لیکن ہمارے حوصلے بلندہیں ،ہم ان حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں اورتحریک کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ندیم نصرت نے شاہد پاشا کی اہلیہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ اکیلی نہیں ہیں، پوری ایم کیوایم کی سپورٹ آپ کے ساتھ ہے ، انہوں نے جرات وہمت کامظاہرہ کرنے پر شاہدپاشا کی اہلیہ کوخراج تحسین پیش کیا۔