Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فراہمی آب کے منصوبے ’’کے فور ‘‘ کو گزشتہ ایک سال سے سرخ فیتے کی نذر کئے جانے اور شہر میں گزشتہ کئی برس سے پانی کے کوٹے میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


فراہمی آب کے منصوبے ’’کے فور ‘‘ کو گزشتہ ایک سال سے سرخ فیتے کی نذر کئے جانے اور شہر میں گزشتہ کئی برس سے پانی کے کوٹے میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/24/2016
فراہمی آب کے منصوبے ’’کے فور ‘‘ کو گزشتہ ایک سال سے سرخ فیتے کی نذر کئے جانے اور شہر میں گزشتہ کئی برس سے پانی کے کوٹے میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
حکومت سندھ ،عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کے منصوبے کی تکمیل کو مسلسل نظر انداز کرکے کھلی دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ 
گزشتہ سال بھی گرمی کی شدت میں اضافہ کے سبب کراچی میں ہلاکتیں ہوئی، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
اس سال بھی ہیٹ اسٹروک کی پیشنگوئی ہے اور پانی کی قلت سے شہر میں ہلاکتوں اور فسادات کا بھی خدشہ ہے، رابطہ کمیٹی 
شہر کو پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کا ہاتھ پے ہاتھ دھر کے بیٹھے رہنے اور سب ٹھیک ہے کا راگ آلاپنے کے عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
شہرمیں گرمی اورپانی کی قلت کے پیش نظر پانی کے کوٹا میں فی الفور اضافہ کیاجائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔24، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے ’’کے فور ‘‘ کو گزشتہ ایک سال سے سرخ فیتے کی نذر کئے جانے اور شہر میں 10برس سے پانی کے کوٹے میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث پانی کا استعمال بھی بڑھ چکا ہے لیکن حکومت سندھ کی جانب سے گزشتہ برس پانی کی فراہمی کے منصوبے ’’کے فور ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے باوجود اس پر عملی طور پر کام شروع نہیں کیاجاسکا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت سندھ کراچی اور اس کے عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی میں بھی لیت و لعل سے کام لے رہی ہیں اور اسے مسلسل نظر انداز کرکے کراچی اور اس کے عوام سے کھلی دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گرمیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے ،گزشتہ سال بھی گرمی کی شدت میں اضافہ کے سبب کراچی میں ہلاکتیں ہوئی، خدانخواستہ اس سال بھی ہیٹ اسٹروک کی پیشنگوئی ہے اور پانی کی قلت سے ہلاکتوں اور شہر میں فسادات کا بھی خدشہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کے فور منصوبے پر حکومت سندھ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور دوسری طرف دس برسوں سے شہر کے پانی کے کوٹا میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور ملک کے سب سے بڑے شہر کو پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کا ہاتھ پے ہاتھ دھر کے بیٹھے رہنے اور سب ٹھیک ہے کا راگ آلاپنے کے عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں پانی کی قلت سے شہر کے عوام ہی متاثر نہیں ہوں گے بلکہ اس سے ملک کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے لہٰذا وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو کراچی میں پانی کی قلت کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے اور کے فور کے منصوبہ پر کام شروع کرکے اسے فی الفور رفعال کرنا چاہئے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے ’’کے فور ‘‘ پر فی الفور کام شروع اور شہرمیں گرمی اور پانی کی قلت کے پیش نظر پانی کے کوٹا میں فی الفور اضافہ کیاجائے ۔

1/10/2025 5:54:02 PM