متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ہندو برادری کا مذہبی تہوار ہولی منایا گیا
رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، اراکین رابطہ کمیٹی نے ہندو برداری کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد دی
کراچی۔۔۔23مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ اقلیتی امور کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار ہولی منائی گئی ۔جس میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،اراکین رابطہ کمیٹی سمیت حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے ۔خورشید بیگم سیکریٹریٹ آئے ہوئے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں کو رابطہ کمیٹی کے اراکین نے خوش آمدید کہا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد دی اور مٹھائی پیش کی۔ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کو رنگ لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔