Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری


ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
 Posted on: 3/23/2016
ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری 
ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے اقوال پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
ایم کیوایم کے وفد نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کیلئے دعا کی 
کراچی ۔۔۔23، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاورق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد نے یوم پاکستان کے موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ ، محفوظ یار خان ، حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی ، نامزد میئر کراچی وسیم اختر ،ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا اور نومنتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزار قائد پر پھولوں چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بانی پا کستان محمد علی جناح کے قول اتحاد ، تنظیم ،یقین اورمحکم پر عمل پیر ہونے کی ضرورت ہے ، اتحاد ہو گاتوتنظیم ہوگی ،یقین ہو گا توپاکستان بھی تر قی یا فتہ ہو گااورپوری دنیا میں میں پاکستان کا وقار بلند ہو گا ، ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پا کستان میں ایسا معاشرہ اور قو م وضع کر نی ہے جہاں قائد اعظم کے خواب کے مطابق پاکستان میں برابری کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم ،مذہبی رواداری ہو اور عوام اپنی تقدیر کے خود مالک ہو ں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں لہٰذا میئر کے الیکشن کرائے جائیں اور مقامی حکومتوں کو کام کرنے دیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ مقامی حکومتوں کے نظام میں حائل رکاوٹیں دور کی جانی چاہئے اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرکے اختیارات منتقل کئے جانے چاہئیں یہی جمہوریت کا حسن اور تقاضا بھی ہے ۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانی قوم کو ہمیشہ سرخرو رکھے ۔


1/10/2025 5:50:33 PM