بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں بم دھماکوں پر سینئر ڈپٹی کنوینر ڑاکٹر فاروق ستار کااظہار مذمت
بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افرادکے سوگوارلواحقین سے اظہار ہمدردی
مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے،ڈاکٹر فاروق ستار
اقوام عالم کو مل بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف مثبت پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی۔۔۔22، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں ایئر پورٹ اور میٹر و اسٹیشن کے قریب یکے بعد دیگرکئی بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افرادکے ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ مذہبی انتہاء پسندی اور دہشت گردی پوری دنیاکے امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے اور دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے اقوام عالم کو مل بیٹھ کر مثبت اورٹھوس پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی تاکہ پوری دنیاکو مذہبی انتہاء پسندی سے نجات دلائی جاسکے ۔انہوں نے برسلز میں بم دھماکوں میں قیمتی جانی نقصان پر بیلجئم کے وزیراعظم ، حکمراں جماعت ، عوام بالخصوص جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں اور ایم کیوایم کے کروڑوں کارکنان وہمدردعوام دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔