کینیڈین ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد اور ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی ،معاشی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
کینیڈین ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خیریت بھی دریافت کی
کراچی ۔۔۔22، مارچ2016ء
کینیڈین ڈپٹی ہیڈ آف مشن (ANDREW TURNER)نے منگل کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا دورہ کیا اور سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی خالد افتخار اور محترمہ سمیتا افضال بھی موجود تھیں ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ کینیڈین ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے ملاقات کے دوران قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی جانب سے معززمہمان کو جناب الطاف حسین کی تصنیف ’’سفرِ زندگی ‘‘ پیش کی گئی ۔