قومی اسمبلی کے اسپیکرکے جانبدارانہ رویہ پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااحتجاج
ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دوہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل اورشاہدپاشاکی گرفتاری کے معاملے پر بات کرناچاہتے تھے
اسپیکرقومی اسمبلی نے ایم کیوایم کے ارکان کوایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دی جوانتہائی قابل مذمت عمل ہے ۔ رابطہ کمیٹی
یہ طرزعمل جمہوری نہیں بلکہ سراسرآمرانہ ہے اورایم کیوایم اس پر شدیداحتجاج کرتی ہے۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 21 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی کے اسپیکرکے جانبدارانہ رویہ کی مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ارکان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایم کیوایم کے دوہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل اوررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشاہدپاشاکی گرفتاری کے معاملے پر بات کرناچاہتے تھے لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے ایم کیوایم کے ارکان کوایوان میں بولنے کی اجازت نہیں دی جوانتہائی قابل مذمت عمل ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ طرزعمل جمہوری نہیں بلکہ سراسرآمرانہ ہے اورایم کیوایم اس پر شدیداحتجاج کرتی ہے ۔