ذوالفقارمرزاکے گھناؤنے جرائم کی تفصیل اتنی طویل ہے کہ جسے بیان کرنے میں کئی دن درکارہوں گے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورانبساط ملک کابیان
ذوالفقارمرزانے ملک کونقصان پہچانے کیلئے جوکچھ کیاہے ، معصوم وبے گناہ مہاجروں کاجوقتل عام کرایا ہے وہ کسی سے ڈھکاچھپانہیں ہے
ذوالفقارمرزاکی یہ تقریر میڈیاکے ریکارڈ پرموجود ہے کہ ’’بینظیرکی شہادت پر ہم پاکستان توڑنے کانعرہ لگانے والے تھے ‘‘
ذوالفقارمرزا نے سفاک اور درندہ صفت دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر پرمشتمل پیپلز امن کمیٹی تشکیل دی اورمہاجروں کے
قتل عام کیلئے گینگ وارکے درندہ صفت دہشت گردوں میں بھاری تعداد میں اسلحہ تقسیم کیا
ذوالفقامرزاکی ایماء پرہی گینگ وارکے درندہ صفت دہشت گردوں نے کراچی میں مہاجرنوجوانوں کوشناخت کرکرکے انکا قتل عام کیا
شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں مہاجردکانداروں کاوحشیانہ قتل عام بھی ذوالفقارمرزا ہی کی ایماء پر ہوا
ذوالفقارمرزا ہی نے گینگ وارکے دہشت گردوں کو اغوابرائے تاوان،بھتہ کی وصولی اوربڑے پیمانے پر جرائم اوردہشت گردی کاکھلالائسنس دیا،
ذوالفقارمرزا نے اسلحہ برداروں کی جوفوج بنائی ہوئی ہے اس کی فلمیں بھی ٹی وی چینلز کے ریکارڈپرہیں
ذوالفقار مرزاکے گھناؤنے جرائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن اس کے باوجود اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کانہ ہونا لمحہ فکریہ ہے
لندن۔۔۔ 20 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورانبساط ملک نے قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کے شرانگیزبیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں کچھ کہنے سے قبل ذوالفقارمرزا کواپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اوراپنے اعمال کاجائزہ لیناچاہیے، ذوالفقارمرزانے ملک کونقصان پہچانے کیلئے جوکچھ کیاہے ،کراچی میں معصوم وبے گناہ مہاجروں کاجوقتل عام کرایا ہے وہ کسی سے ڈھکاچھپانہیں ہے ،ذوالفقارمرزاکے گھناؤنے جرائم کی تفصیل اتنی طویل ہے کہ جسے بیان کرنے میں کئی دن درکار ہوں گے ۔ ذوالفقارمرزاکی یہ تقریرآج بھی میڈیاکے ریکارڈ پرموجود ہے کہ ’’بینظیرکی شہادت پر ہم پاکستان توڑنے کانعرہ لگانے والے تھے ‘‘ ۔ ذوالفقار مرزا ہی وہ شخص ہے کہ جس نے سندھ کے وزیرداخلہ کی حیثیت سے سندھ میں قیام امن کی کوششیں کرنے کے بجائے سفاک اور درندہ صفت دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر پرمشتمل پیپلز امن کمیٹی تشکیل دی، مہاجروں کے قتل عام کے نہ کھلے اعلانات کئے بلکہ اس قتل عام کیلئے گینگ وارکے درندہ صفت دہشت گردوں میں بھاری تعداد میں اسلحہ تقسیم کیا،ذوالفقامرزاکی ایماء پرہی گینگ وارکے درندہ صفت دہشت گردوں نے کراچی میں مہاجرنوجوانوں کوشناخت کرکرکے انکا قتل عام کیا، شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں مہاجردکانداروں کاوحشیانہ قتل عام بھی ذوالفقارمرزا ہی کی ایماء پر ہوا، ذوالفقارمرزا ہی نے گینگ وارکے دہشت گردوں کو مہاجر دکانداروں ،تاجروں، صنعتکاروں اوراہل ثروت افراد کے اغوابرائے تاوان،بھتہ کی وصولی اوربڑے پیمانے پر جرائم اوردہشت گردی کاکھلالائسنس دیا ، ذوالفقارمرزا نے اسلحہ برداروں کی جوفوج بنائی ہوئی ہے اس کی فلمیں بھی ٹی وی چینلز کے ریکارڈپرہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی اورانبساط ملک نے کہاکہ ذوالفقار مرزاکے گھناؤنے جرائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن اس کے باوجود اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کانہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔