ایم کیوایم کے زیراہتمام آج ارتھ آور منایاجائے گا
نائن زیرو عزیز آباد سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر غیر ضروری لائیٹیں بند رکھی جائیں گی
کراچی ۔۔۔19، مارچ2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد اور ملک بھر میں قائم دفاتر پر آج19، مارچ 2016 بروز ہفتہ کو ارتھ آور منایاجائے گا اور رات 8:30بجے سے لیکر 9:30بجے تک نائن زیرو اور دیگر دفاتر کی لائٹیں بند رکھی جائیں گی ۔ایم کیوایم کے تحت ارتھ آور آلودگی سے بچاؤ ، ماحولیات کی بہتری ، گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے اور عالمی برادری کا ساتھ دینے کیلئے ہر سال باقاعدگی سے منایاجاتا ہے ۔