تمام ترمظالم ،جھوٹے الزامات اورپروپیگنڈوں کے باوجود ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع میںلاکھوں عوام کی شرکت ایم کیوایم اورالطاف حسین کے حق میں ریفرنڈم ہے۔الطاف حسین
عوام نے فیصلہ دیدیاکہ تم کچھ بھی کرلوہم الطاف بھائی کے ساتھ تھے ، ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے
کارکنان وعوام کوسلام تحسین جنہوں نے یوم تاسیس کے اجتماع کوتاریخی بنادیا
ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر ویڈیولنک کے ذریعہ بیک وقت خطاب
لندن۔۔۔18، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ تمام ترمظالم ،جھوٹے الزامات اورپروپیگنڈوں کے باوجود ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع میں لاکھوں عوام کی شرکت ایم کیوایم اورالطاف حسین کے حق میں ریفرنڈم ہے۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر لندن اور پاکستان کے 37سے زائد مقامات پر ویڈیولنک کے ذریعہ بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج 32ویں یوم تاسیس میں اتنی بڑی تعداد میں کارکنان وعوام آئے ہیں کہ اس سے پہلے نہیں آئے تھے، آج اتنی بڑی تعداد میں عوام کی شرکت ایم کیوایم اورالطاف حسین کے حق میں ریفرنڈم ہے۔آج ہرکارکن، نوجوان، بزرگ،ماں،بہن بچے، معذوروں، ہرایک نے گھرسے نکل کرثابت کردیا کہ تم کچھ بھی کرلوہم الطاف بھائی کے ساتھ تھے ، ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے۔ انہوں نے تمام کارکنوں، ماؤں،بہنوں، بزرگوں اوربچوں کوخراج تحسین پیش کیااوردعاکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اتحادکوقائم رکھے ، ہماری غیب سے مددفرمائے ، ہمارے امتحان کوختم کرے اورہمیں بھی فرزند زمین بنادے تاکہ ہمیں فرزند زمین نہ ہونے کاجوطعنہ دیاجاتاہے وہ ختم ہوجائے۔