پروفیسرڈاکٹر شکیل اوج کے گھرپرہونیوالی آتشزدگی پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
ڈاکٹر شکیل اوج کے گھر پر آتشزگی کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔17 مارچ 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹر شکیل اوج کے گھرپرہونیوالی آتشزدگی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل اوج کے گھر پرہونیوالی آتشزگی کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل اوج کے سفاکانہ قتل کے بعد انکے اہل خانہ کو ہراساں کیا جارہا ہے اس سے پہلے ڈاکٹر شکیل اوج کے اہل خانہ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا اور آج انکے گھر پر آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل اوج کے اہل خانہ کی گاڑی پر حملہ اور اس کے بعد گھرمیں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد گہری تشویش میں مبتلا ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حکومت پاکستان کا فرض ہے کہ وہ اس افسوسناک واقع کی فوری تحقیقات کروائے اس واقع میں ملوث عناصر کوفوری گرفتار کرکے قرار واقع سزادی جائے اور ڈاکڑشکیل اوج کے اہل خانہ کو جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔