Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام


ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
 Posted on: 3/17/2016
ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام 
ایم کیوایم، کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے، جناب الطاف حسین 
ایم کیوایم کی 32 سالہ جدوجہد کے دوران ایم کیوایم کو کچلنے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے انگنت سازشیں کی گئیں ، جناب الطا ف حسین 
تحریک کی بقاء وسلامتی کیلئے حق پرست شہداء ، اسیروں ، لاپتہ اورثابت قدم کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی ، جناب الطاف حسین 
ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام ملک بھرکے غڑیب ومظلوم عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے ، جناب الطاف حسین 
عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہورہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی،جناب الطاف حسین 
لندن ۔۔۔17، مارچ2016ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام، کرپٹ سیاسی کلچراور موروثی سیاست کا خاتمہ ہے اور انشاء اللہ ایم کیوایم کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور ملک بھر میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی ضرور قائم ہوگی ۔ ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم، کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے جو پاکستان میں ایسے معاشرے کے قیام کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے جہاں ہرشہری کو بلاامتیاز رنگ ونسل ، زبان ، قومیت، مسلک ، عقائد اور مذہب برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوسکیں اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ کی جاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی 32 سالہ جدوجہد کے دوران ایم کیوایم کو کچلنے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے انگنت سازشیں کی گئیں ، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان کو شہید کیاگیا، ہزاروں کارکنان کو گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاگیا، قیدوبند کی صعوبتوں کے دوران انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، کارکنان وعوام پرعرصہ حیات تنگ کرکے انہیں دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبورکیاگیا لیکن ظلم وجبر کا کوئی بھی ہتھکنڈ ا ایم کیوایم کے پرعزم کارکنان کے حوصلے پست نہیں کرسکا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستی کی اس تحریک کے مشن ومقصدکے لئے حق پرست شہداء ، اسیروں ، لاپتہ اورثابت قدم کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گے ، حق پرستی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی ، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور اسٹیٹس کو کا خاتمہ ہوگا اور ملک بھرمیں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک سے دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ کی اجارہ داری کا خاتمہ کرکے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے۔ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام ملک بھرکے غریب ومظلوم عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے ، عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہورہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی۔
جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کوایم کیوایم کے32ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمت وحوصلے کا مظاہرہ کریں،ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے ماضی کی طرح اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں اور ثابت قدمی سے حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی تمام سازشیں ناکام ثابت ہونگیں اور فتح حق پرستوں کا مقدر ہوگی ۔ جناب الطاف حسین نے تحریک کے شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداء کی قربانیوں کی بدولت ایم کیوایم ، اپنی منزل تک ضرورپہنچے گی اور ایم کیوایم کے خاتمے کی سازشیں کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے ، انشاء اللہ ایم کیوایم قائم ودائم رہے گی۔ 

12/21/2024 8:20:28 PM