بندوق یاطاقت سے نہیں بلکہ عوام کے اتحادسے تحریک کے خلاف تمام سازشوں کوناکام بنائیں گے۔الطاف حسین
سچے نظریاتی کارکنان کسی بھی طرح اپنے شہیدوں کے لہوکاسودانہیں کریں گے اور تحریک کے دشمنوں کے آگے سرینڈرنہیں کریں گے
میرااورکارکنوں کاروحانی اورنظریاتی رشتہ ہے ، سچاروحانی ونظریاتی رشتہ سازشوں اورپروپیگنڈوں سے ختم نہیں ہوسکتا
پاک کالونی میں صفائی مہم کے سلسلے میں مصروف کارکنوں سے فون پر خطاب
لندن ۔۔۔ 15 مار چ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم بندوق یاطاقت سے نہیں بلکہ عوام کے اتحادسے تحریک کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کوناکام بنائیں گے۔انہوں نے یہ بات آج پاک کالونی میں صفائی مہم کے سلسلے میں مصروف کارکنوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں نے تحریکی جدوجہدکے دوران اپنے ہزاروں ساتھیوں کے لاشے دیکھے ہیں اورسچے نظریاتی کارکنان کسی بھی طرح اپنے شہیدوں کے لہوکاسودانہیں کریں گے اور تحریک کے دشمنوں کے آگے سرینڈرنہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ میرااورکارکنوں کاروحانی اورنظریاتی رشتہ ہے اورجن کے درمیان سچاروحانی اورنظریاتی رشتہ ہووہ رشتہ سازشوں اورپروپیگنڈوں سے ختم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سچے روحانی رشتہ کاثبوت ہے کہ جب میں اپنے نظریاتی ساتھیوں اورماؤں بہنوں سے گفتگوکروں تووہ خوش ہوں اورجب میرے ساتھی بات کریں تومجھے خوشی ہو۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ نظریاتی لٹریچرپڑھیں اوراپنے اندراچھے اوصاف پیداکریں۔ انہوں نے پاک کالونی ٹاؤن کے تما م کارکنوں،نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین کوصفائی مہم میں حصہ لینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔