ایم کیوایم جدہ اورریاض کی شاخوں کی جانب سے تحریک سے بیوفائی کرنے والوں کی حمایت کی خبریں سراسرجھوٹ اوربے بنیاد ہیں۔ترجمان ایم کیوایم
جدہ یاریاض میں ایساکوئی بھی اجلاس نہیں ہوااوران خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ترجمان
اس طرح کی من گھڑت کہانیاں ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام کوگمراہ کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔ترجمان
ایم کیوایم جدہ، ریاض اوردیگرتمام اوورسیزیونٹوں کے کارکنان قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہیں۔ترجمان
کارکنان وعوام اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اورافواہوں پرکان نہ دھریں۔ترجمان
لندن ۔۔۔ 14 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے ایم کیوایم جدہ اورریاض کی شاخوں کی جانب سے تحریک سے بیوفائی کرنے والوں کی حمایت کی خبروں سے سختی سے تردید کی ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ جدہ یاریاض میں ایساکوئی بھی اجلاس نہیں ہوااوران خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،ایم کیوایم جدہ، ریاض اوردیگرتمام اوورسیزیونٹوں کے کارکنان قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہیں۔اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ اس طرح کی ٹیبل اسٹوریزاورمن گھڑت کہانیاں ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام کوگمراہ کرنے کے لئے پھیلائی جارہی ہیں۔ترجمان نے کارکنان وعوام سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اورافواہوں پرکان نہ دھریں۔