Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صاف کراچی مہم کو ہم عروج پر لے جائیں گے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 50فیصد کچرا ٹھکانے لگایا جائے گا، ڈاکٹر فاروق ستار


صاف کراچی مہم کو ہم عروج پر لے جائیں گے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 50فیصد کچرا ٹھکانے لگایا جائے گا، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/15/2016
صاف کراچی مہم کو ہم عروج پر لے جائیں گے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 50فیصد کچرا ٹھکانے لگایا جائے گا، ڈاکٹر فاروق ستار 
حکومت اور ارباب اختیار شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں بصورت دیگر عوامی احتساب کا سامنا کرنے کیلئے 
تیار رہیں ، رکن رابطہ کمیٹی عادل خان و نائب میئر کراچی ارشدوہرا 
ایم کیوایم کی صاف کراچی مہم کو عوام کی سرپرستی حاصل ہے اور صفائی مہم کو عوامی شمولیت اور شرکت کے ذریعے کامیاب بنائیں گے ، وسیم اختر 
صاف کراچی مہم کے چوتھے روز مختلف اضلاع میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کی صحافیوں سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔ 14؍ مارچ 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ہر ضلع کی 10سے 15یوسیز میں صفائی مہم کا کام انجام دیاجارہا ہے اور صاف کراچی مہم میں عوامی سطح پر بھی ہمیں بھر پور تعاون حاصل ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے چوتھے روز رنچھوڑ لائن کی یوسی 22میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا اور رضاکاران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ڈسٹرکٹ جنوبی کی 23، 24اور 25کی یوسیز میں صفائی مہم مکمل کی جاچکی ہے اور آج یوسی 22کے لکھ پتی ہوٹل ، گدی چوک ، جمیلہ اسٹریٹ ، امباجی ویلا روڈ جیسے گنجان آباد علاقوں سے کئی ٹن کچرا اٹھایا گیا اور ملبہ کے ڈھیر کو صاف کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر 24ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے ، صاف کراچی مہم کے تحت ہم 25فیصدکچرا روز اٹھا کر ٹھکانے لگارہے ہیں اور اس سے زیادہ کچرا ہم نہیں اٹھا سکتے کیونکہ ہمارے پاس مشینری اور وسائل نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عوامی سطح پر لوگوں کا بھر پور تعاون حاصل ہے اور صاف کراچی مہم کو ہم عروج پر لے جائیں گے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 50فیصدکچرا ٹھکانے لگایا جائے گا اور شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ترکی میں کچرا ٹھکانے لگانے کے نظام کو کراچی شہر میں رائج کرنے پر غور کررہے ہیں جس کے تحت گھروں کے باہر لکڑی کے ڈبے ہوتے ہیں جو کہ زیر زمین ہوتے ہیں اور کچرا ان میں جمع ہوتا رہتا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ترکی میں ایک نظام ہے کہ گھروں کے باہر لکڑی کا ڈبہ بنایا ہوتا ہے جس میں کچرا ڈالتے ہیں جو زیر زمین ہوتا ہے اور ہم یہ تجربہ بھی شہر میں کریں گے ۔ اور نظام پر بھی غور کرسکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں صحافیوں سے صاف کراچی مہم کے چوتھے روز گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان اور نامزد نائب حق پرست میئر ارشد عبد اللہ وہرا نے کہا کہ ایم کیوایم کی صاف کراچی مہم شہر کراچی کے عوام کی آواز ہے ، گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کے باعث لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں ، حکومت اور ارباب اختیار شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں بصورت دیگر عوامی احتساب کا سامنا کرنے کیلئے تیارر ہیں۔ صاف کراچی مہم کے چوتھے روز میڈیا کے نمائندوں سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گفتگو کرتے ہوئے حق پرست نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت نے کراچی اور اس کے عوام کو صاف ستھرے ماحول سے محروم کرکھا ہے اور شہر کی صفائی و ستھرائی کیلئے کسی سطح پر بھی حکومتی مشینری اور وسائل استعمال نہیں کئے جارہے ہیں جس کے باعث مشینری تباہ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی صاف کراچی مہم کو عوام کی سرپرستی حاصل ہے اور صفائی مہم کو عوامی شمولیت اور شرکت کے ذریعے کامیاب بنائیں گے ۔ 

12/21/2024 7:07:50 PM