Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرا چیپٹر اللہ تعالیٰ نے کھولا ہے، سوائے اللہ تعالیٰ کے دنیا کی کوئی طاقت میرا چیپٹربند نہیں کر سکتی ۔ الطاف حسین


میرا چیپٹر اللہ تعالیٰ نے کھولا ہے، سوائے اللہ تعالیٰ کے دنیا کی کوئی طاقت میرا چیپٹربند نہیں کر سکتی ۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/14/2016
میرا چیپٹر اللہ تعالیٰ نے کھولا ہے، سوائے اللہ تعالیٰ کے دنیا کی کوئی طاقت میرا چیپٹربند نہیں کر سکتی ۔ الطاف حسین
دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی نے 24سال جلاوطنی میں رہ کر تحریک چلائی ہو
92ٰٗء میں بھی پنجاب سے خصوصی طور پر صحافیوں کو کراچی بلا کر انہیں جناح پور کے جعلی نقشے اور ٹارچر سیل دکھائے گئے تھے
92ء میں بھیجبری وفاداریاں تبدیل کرواکر ٹی وی پر پریس کانفرنسوں کے ذریعے الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگوائے جاتے تھے 
ایم کیو ایم کے منتخب عوامی نمائندوں اور کارکنان کو نامعلوم نمبروں سے فون کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں 
رینجرز اہلکار قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جیل میں اسیر کارکنان کی بیرکوں میں گئے
اسیر کارکنان کو جبری وفاداری تبدیل کروانے کے لئے خالی پروفارموں پر دستخط کروائے جارہے ہیں
40سے زائد اسیر کارکنان کو بغیر کسی وجہ کے بند وارڈ کردیا گیا ہے جو سراسر غیر قانونی عمل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔
90پر اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے والے کارکنان کے اجتماع سے خطاب 
لندن۔۔ 14مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ میرچیپٹر اللہ تعالیٰ نے کھولا ہے ، سوائے اللہ تعالیٰ کے دنیا کی کوئی طاقت میرا چیپٹربند نہیں کر سکتی۔دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی نے 24سال جلاوطنی میں رہ کر تحریک چلائی ہو۔میرے بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کیا گیا اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا لیکن میں نے کسی کو فون کر کے ان کی رہائی کی بھیک نہیں مانگی۔یہ بات انہوں نے اتوار کو 90پر اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے والے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ اب تک جو انسانی تاریخ لکھی گئی ہے اور آج تک کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے اس تاریخ کی عمر کم وبیش پانچ ہزار سال ہے ۔ تاریخ انسانی کا کوئی دن ،مہینہ ،سال ، صدی ایسی نہیں گزری ہے جب کسی فرد یا گروہ نے آمرانہ و جابرانہ سسٹم کے خلاف جدوجہد نہ کی ہو،اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے قید و بند کی صعوبتیں ، اذیتیں برادشت نہ کیں ہوں اور جانوں کے نذرانے نہ دیئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں جنہوں نے مجھے دیکھا تک نہیں مجھ سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ایسے تمام نوجوانوں جنہوں نے 19جون 1992ء کے بعد ہوش سنبھالاسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ92ء میں ایم کیوایم کے خلاف کئے گئے فوجی آپر یشن میں بھی عوام کو ایم کیو ایم سے بد ظن کرنے کے لئے بدترین منفی پروپیگنڈہ کیا گیا تھا۔ پنجاب سے خصوصی طور پر صحافیوں کو کراچی بلا کر انہیں جناح پور کے جعلی نقشہ دکھائے گئے۔سادہ لوح عوام اور صحافیوں کوخودساختہ ٹارچر سیلوں میں تازہ تازہ خون آلود رسیاں دکھائی گئیں اور ان سے اپنی پسند کی جھوٹی کہانیاں اخبارات میں چھپوائی گئیں تاکہ الطاف حسین اور ایم کیوایم کو عوام میں بدنام کیا جاسکے۔حقیقی دہشت گردوں کو فوجی ٹرکوں پر بٹھا کر ایم کیو ایم کے یونٹ اور سیکٹر آفسوں پر قبضے کروائے گئے۔ہزاروں کارکنان شہید کردیئے گئے، ہزاروں کارکنان کو گرفتار کرکے عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، زیادہ تر کارکنان کو پنجاب کی جیلوں میں رکھا گیا۔ درجنوں کارکنان لاپتہ کر دیئے گئے جن کا آج تک پتہ نہیں چل سکا۔ انہوں نے کہا کہ92ء میں بھی ذمہ داران و کارکنان کو تشدد کے ذریعے جبری وفاداریاں تبدیل کرواکر ٹی وی پر پریس کانفرنسوں کے ذریعے الزامات لگوائے جاتے تھے کہ الطاف حسین کے کہنے پر فلاں کو اغوا کیا ، فلاں کو قتل کیا اورجو جھوٹے الزامات لگانے سے انکار کرتا اسے ٹارچر کر کے شہید کردیا جاتا۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ1992ء کی طرح آج ایک بار پھر ایم کیو ایم کے منتخب عوامی نمائندوں اور کارکنان کو نامعلوم نمبروں سے فون کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ الطاف حسین کا ساتھ چھوڑ دیں ورنہ ان کا نام بھی کسی JITمیں شامل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات رینجرز کے اہلکار جیل مینوئل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینٹرل جیل کراچی میں ایم کیو ایم کے اسیر کارکنوں کی بیرکوں میں گئے وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے خالی پروفارموں پر دستخط کرنے کے لئے دباؤ ڈالتے رہے۔ 40سے زائد اسیر کارکنان کو بغیر کسی وجہ کے بند وارڈ کردیا گیا جو سراسر غیر قانونی عمل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے اس مقام تک پہنچایا ہے اورمنفی پروپیگنڈے اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کارکنان اور عوام کو مجھ سے دور نہیں کیا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سازشوں کے ذریعے ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
اس موقع پر منتخب عوامی نمائندوں، ذمہ داران و کارکنان نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تر نامساعد حالات اور مظالم کے باجود ذمہ داران و کارکنان تحریک کے وفادار رہیں گے اور زندگی کی آخری سانس تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

1/10/2025 6:14:48 PM