ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کو متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا
کراچی ۔۔۔ 11 مارچ 2016ء
ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر اور سینئر لائر محفوظ یارخان ایڈوکیٹ کو متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ آج رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ محفوظ یارخان ایڈوکیٹ سینئرسیاسی کارکن ہیں اور قانون کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ محفوظ یارخان ایڈوکیٹ اس وقت لیگل ایڈکمیٹی کے صدرکی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے محفوظ یارخان کورابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔