ایم کیوایم الیکشن سیل کے انچارج شاہد لطیف اور سابق حق پرست ٹاؤن ناظم اسماعیل ستارا کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا
فیصلہ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔قائدتحریک جناب الطاف حسین نے توثیق کردی
کراچی ۔۔۔11، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم الیکشن سیل کے انچارج شاہد لطیف اور تحریک کے سینئررکن اورلانڈھی کے سابق حق پرست ٹاؤن ناظم اسماعیل ستارا کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں شامل کرلیا ہے ۔ شاہد لطیف اور اسماعیل ستارا کی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین نے شاہد لطیف اور اسماعیل ستارا کی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔