قائدتحریک الطاف حسین کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں سراسر جھوٹ ، من گھڑت اوربے بنیاد ہیں ۔ ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم
قائدتحریک الطاف حسین کی صحت بالکل ٹھیک ہے اوروہ روزمرہ کے نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ کنوینر ایم کیوایم
قائدتحریک الطاف حسین معمول کے مطابق رابطہ کمیٹی، زونوں ،تنظیمی شعبہ جات اورذمہ داروں سے رابطے میں ہیں۔ ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین کی علالت کی افواہیں ایک منظم سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہیں جس کامقصدتحریک کے کارکنوں اورعوام کی صفوں میں مایوسی اورانتشارپیداکرناہے۔ندیم نصرت
یہ افواہیں اسٹیبلشمنٹ کے وہی عناصرپھیلارہے ہیں جو ایم کیو ایم کوختم کرنے ، اسے کمزورکرنے اوراس میں گروپ بنانے کیمذموم کوششیں کررہے ہیں۔ ندیم نصرت
کارکنان وعوام کسی بھی قسم کی افواہوں پرکان نہ دھریں ، اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں۔ ندیم نصرت
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ماضی کی طرح تحریک کے خلاف کی جانے والی حالیہ سازشیں بھی ناکامی سے دوچارہوں گی۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 9 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے قائدتحریک الطاف حسین کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردیدکی ہے اورانہیں سراسر جھوٹ ، من گھڑت اوربے بنیاد قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی صحت بالکل ٹھیک ہے اوروہ پہلے کی طرح بدستوراپنے روزمرہ کے نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اور معمول کے مطابق رابطہ کمیٹی، زونوں ،تنظیمی شعبہ جات اورذمہ داروں سے بدستوررابطے میں ہیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی علالت کی افواہیں ایک منظم سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہیں جس کامقصدتحریک کے کارکنوں اورعوام کی صفوں میں مایوسی اورانتشارپیداکرناہے۔ان افواہوں کو اسٹیبلشمنٹ کے وہی عناصرپھیلارہے ہیں جو ایم کیو ایم کوختم کرنے ، اسے کمزورکرنے اوراس میں گروپ بنانے کی مذمو م کوششیں کررہے ہیں۔ندیم نصرت نے کارکنان وعوام سے کہاکہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پرکان نہ دھریں ، اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں اوراس بات پر یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ماضی کی طرح تحریک کے خلاف کی جانے والی حالیہ سازشیں بھی ناکامی سے دوچارہوں گی اورسازشیں کرنے والے ہی ایک بارپھرذلیل ورسواہوں گے۔
وڈیو