Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کوختم کرنے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلئے ایک بارپھر 1992ء والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے


ایم کیوایم کوختم کرنے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلئے ایک بارپھر 1992ء والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے
 Posted on: 3/7/2016 1
ایم کیوایم کوختم کرنے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلئے ایک بارپھر 1992ء والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے
ایم کیوایم کے کارکنان وعوام ، باضمیرصحافی،اینکرتجزیہ نگار،دانشور،سیاسی رہنما اور عوام اچھی طرح سمجھ رہے ہیں کہ ایم کیوایم کے خلاف کھیلاجانے والا یہ ڈرامہ کون کھیل رہاہے ، اس ڈرامہ اوراس کے کرداروں کے پیچھے کون ہے اور اس ڈرامے کامقصدکیاہے۔ ترجمان
را سے تعلق کے بیہودہ الزام کوسراسرجھوٹ اوربے بنیاد قراردیتے ہیں ،اسے ایک بارپھرمستردکرتے ہیں۔ ترجمان
الزامات لگانے والوں کے پاس اگرثبوت ہیں تو ان الزامات کوعدالتوں میں ثابت کریں۔ترجمان
مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کے حق پرست عوام نے بارباران تمام الزامات کومستردکیااور ایم کیوایم کے حق میں اپنامینڈیٹ دیا، حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج اس بات کاثبوت ہیں۔ترجمان
ایم کیوایم جب سے وجودمیںآئی ہے ،اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مہاجروں کی اس واحدنمائندہ جماعت کوختم کرنے
اور قائد تحریک الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں
قائدتحریک الطاف حسین مہاجروں اورتمام قومیتوں کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے اتحادکی علامت اورحقوق کے ترجمان ہیں 
کوشش کی جارہی ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کو راستے سے ہٹاکراس تحریک کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیاجائے،مہاجرشناخت کومٹادیاجائے اور مہاجروں کوایک بارپھرغلامی اورگمنامی کی تاریکی میں دھکیل دیاجائے
ایم کیوایم کے تمام باوفااورباضمیرکارکنان وعوام قائدتحریک الطاف حسین کی پرعزم قیادت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحدہیں
باوفااورباضمیرکارکنان وعوام تحریک کے خلاف کی جانے والی اس نئی سازش کوبھی ماضی کی طرح اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں گے ۔ ترجمان 
کراچی ۔۔۔7مارچ 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایم کیوایم کوختم کرنے ، اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے اورمہاجروں سمیت تمام مظلوم عوام کا اتحادپارہ پارہ کرنے کیلئے ایک بارپھر 1992ء والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے لیکن انشاء اللہ ماضی کی طرح یہ سازشیں بھی ناکامی سے دوچارہوں گی ۔ ترجمان نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے جب سے مہاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہدکاآغازکیاہے اور ایم کیوایم وجودمیںآئی ہے ،اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مہاجروں کی اس واحدنمائندہ جماعت کوختم کرنے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کوراستے سے ہٹانے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں، ایم کیوایم میں کئی بارگروپ بنانے کی بھی کوششیں کی گئیں اورایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن بھی کیاگیا، ایم کیوایم کوپورے ملک میں پھیلنے سے روکنے اورملک بھرکے محروم ومظلوم عوام کو قائد تحریک الطاف حسین سے بدظن کرنے کیلئے طرح طرح کے منفی ، بے بنیاد، زہریلے پروپیگنڈے کئے گئے اورانہیں ملک دشمن ثابت کرنے کیلئے جناح پور جیسے بے بنیاداورسنگین الزامات تک لگائے گئے اورجناح پورکے جعلی اورخودساختہ نقشے تک بناکرقوم کے سامنے پیش کئے گئے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ، تحریک کے وفا شعار کارکنوں اور عوام کی ثابت قدمی اوراتحادکی بدولت یہ تمام سازشیں ناکام ہوئیں۔ مہاجروں سمیت تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام نے بارباران تمام الزامات کومستردکیااورقائدتحریک الطاف حسین کی آوازپرلیبک کہتے ہوئے ایم کیوایم کے حق میں اپنامینڈیٹ دیا، حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج اس بات کاثبوت ہیں۔ترجمان نے کہاکہ تمام ترسازشوں میں بری طرح ناکامی کے بعد اب ایک بارپھرمہاجروں سمیت تمام محروم عوام کی اس واحد جماعت ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے ایک بارپھر 1992ء والا ڈرامہ دہرایا جارہا ہے، قائدتحریک الطاف حسین جومہاجروں اورتمام قومیتوں کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے اتحادکی علامت اورحقوق کے ترجمان ہیں ،انہیں راستے سے ہٹانے کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے ، ان کی ذات پر حملے کئے جارہے ہیں اوران کی کردارکشی کی جارہی ہے تاکہ قائدتحریک الطاف حسین کو راستے سے ہٹاکراس تحریک کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیاجائے،مہاجرشناخت کومٹادیاجائے اور مہاجروں کوایک بارپھرغلامی اورگمنامی کی تاریکی میں دھکیل دیاجائے جہاں کوئی بھی ان کے حقوق کیلئے بولنے والانہ ہو۔ ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کے وفا شعار اورباضمیرکارکنان اورعوام ہی نہیں بلکہ تمام باضمیرصحافی،اینکرتجزیہ نگار،دانشور،سیاسی رہنما اور عوام بھی اچھی طرح سمجھ رہے ہیں کہ ایم کیوایم کے خلاف کھیلاجانے والا یہ ڈرامہ کون کھیل رہاہے ، اس ڈرامہ اوراس کے کرداروں کے پیچھے کون ہے اور اس ڈرامے کامقصدکیاہے۔ ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم را 
سے تعلق کے بیہودہ الزام کوسراسرجھوٹ اوربے بنیاد قراردیتی ہے ،اسے ایک بارپھرمستردکرتی ہے ، الزامات لگانے والوں کے پاس اگرثبوت ہیں تو ان الزامات کوعدالتوں میں ثابت کریں۔ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام باوفااورباضمیرکارکنان وعوام قائدتحریک الطاف حسین کی پرعزم قیادت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحدہیں اوروہ تحریک کے خلاف کی جانے والی اس نئی سازش کوبھی ماضی کی طرح اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں گے ۔ ترجمان نے کہاکہ ہمیں کل بھی اللہ تعالیٰ کا سہارا تھا ، آج بھی اسی پربھروسہ ہے، اللہ تعالیٰ ہی بہترانصاف کرنے والا ہے ،ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی مظلوموں کی اس تحریک کے خلاف دشمنوں کی جانب سے کی جانے والی سازش کوناکام بنائے گااوراس تحریک اورقائدتحریک الطاف حسین کوہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سرخرو کرے گا۔ 

1/10/2025 6:17:32 PM