الطاف حسین سے ہمارا رشتہ دنیا کی کوئی بھی سازش اورجھوٹا پروپیگنڈا ختم نہیں کرسکتا ہے ، جناب الطاف حسین کی ساری زندگی مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد سے عبارت رہی ہے اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کی عظیم جدوجہد کرنے والے قائد پر تنقید اور جھوٹے الزامات عائد کرنا ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کی توہین ہے،طاہر کھوکھر
مظفراباد:
ایم کیویم آزادکشمیر کے زیراہتمام میرپور میں الطاف حسین کے حق اور اظہار یکجہتی کے لیئے مظاہرہ جس کی قیادت ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکر نے کی ۔طاہر کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ الطاف حسین سے ہمارا رشتہ دنیا کی کوئی بھی سازش اورجھوٹا پروپیگنڈا ختم نہیں کرسکتا ہے ، جناب الطاف حسین کی ساری زندگی مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد سے عبارت رہی ہے اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کی عظیم جدوجہد کرنے والے قائد پر تنقید اور جھوٹے الزامات عائد کرنا ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کی توہین ہے ۔ الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے میرپور اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین واحد لیڈر اور ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جن پر ماضی میں بھی اسی طرح کے بے بیہودہ ، جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کئے گئے اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کی ریاستی کوششیں کی گئیں لیکن وقت نے ہر مرتبہ الطا ف حسین اور ایم کیوایم کو نہ صرف سرخرو کیا ہے بلکہ سازشی کرداروں کو دنیا میں ہی ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور انہیں ماضی کی طرح جھوٹے الزامات اور سازشوں کا نشانہ بنا نا عوامی جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے خلاف کتنے ہی بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کیوں نہ کرلئے جائیں ہم انہیں ہرگز نہیں چھوڑ سکتے اور مائنس الطاف کی سازشیں کرنے والے کتنے ہی چہرے ، ڈرامے اور فلمیں متعارف کرادیں وہ جناب الطاف حسین پر عوام کا اعتماد ہرگز نہیں اٹھا سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ حق پرستی کی جدوجہد کرنے والے ہر لیڈر کے آگے میر جعفر اور میر صادق جیسے لوگ آتے ہیں لیکن ان سے گھبرانا حق پرستوں کا شیوہ نہیں ہے اور میر جعفر اور میر صادق جیسے لوگوں کا انجام وہی ہوتا ہے جو تاریخ میں ہوتا آیا ہے ۔ریلیوں کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرجناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور ان کی قیادت پر اعتماد کے حوالے سے نعرے ، کلمات اور اشعار جلی حروف میں تحریر تھے جبکہ اظہار یکجہتی کی ریلیوں کے شرکاء نعرے الطاف جئے الطاف ، ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ، رہبر رہبر الطاف ہمارا رہبر ، تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو ، بس بس الطاف الطاف ، نعرہ متحدہ جئے متحدہ اور دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگا رہے تھے اس پر ریلیوں کے شرکاء نے جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت کااظہار کیااور ان کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور جھوٹے پروپیگنڈوں کو یکسر طور پر مستر دکردیا ۔