رکن رابطہ کمیٹی محمد اظہار خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کر اچی ۔۔۔2مار چ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی را بطہ کمیٹی نے رکن رابطہ کمیٹی محمد اظہا ر خان کی ہمشیر ہ کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ایک بیان میں را بطہ کمیٹی نے مر حو مہ کے تمام سوگو ار لو احقین سے دلی تعزیت وہمد ردی کا اظہا ر کر تے ہو ئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔را بطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مر حو مہ کو جنت الفر دوس میں اعلی مقام عطا ء فر ما ئے اور سوگو ار ان کو صبر جمیل عطا ء کر ے (آمین )
دریں اثناء محمد اظہار خان کی ہمشیرہ کو نارتھ کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی ۔ نمازجنازہ اور رتدفین میں ایم کیوایم کی را بطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب ، اقبا ل مقدم ، ایم کیوایم نارتھ کراچی ٹاؤن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ، یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔