معروف پاکستانی فلم ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کو دوسری بار اکیڈمی ایوارڈ جیتنے پر پوری قوم اور ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے ایم کیو ایم قائدجنا ب الطاف حسین کی دلی مبارکباد
پاکستان کا نام روشن کرنے پر تاریخ میں شرمین عبید چنائے کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھاجائے گا، الطاف حسین
شرمین عبید چنائے نے غیرت کے نام پر قتل کئے جانے پر مبنی دستاویزی فلمیں بنا کر خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے، ایم کیو ایم قائد جنا ب الطا ف حسین ،
دوسری بار خواتین پر ظلم کے متعلق دستاویزی فلم بنا کر اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرکے شرمین عبید چنائے نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ایم کیو ایم قائدجنا ب الطاف حسین
ؒ لندن ۔۔۔ 29؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجنا ب الطاف حسین نے معروف پاکستانی فلم ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کو دوسری بار اکیڈمی ایوارڈ جیتنے پر پوری پاکستانی قوم اور ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر تاریخ میں شرمین عبید چنائے کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھاجائے گا ۔ ایک تہنیتی بیان میں ایم کیوایم کے قائدجنا ب الطاف حسین نے کہاکہ شرمین عبید چنائے نے غیرت کے نام پر قتل کئے جانے پر مبنی دستاویزی فلمیں بنا کر خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کو نہ صرف دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے بلکہ اس کی روک تھام کیلئے عملی کام کرکے دکھایا ہے جس پر شرمین عبید چنائے اور فلم کی تکمیل میں حصہ لینے والے تمام افراد زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ ایم کیو ایم کے قائد جنا ب الطاف حسین نے کہا کہ دوسری بار خواتین پر ظلم کے متعلق دستاویزی فلم بنا کر اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرکے شرمین عبید چنائے نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اورثابت کردیا ہے کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں ۔ ایم کیوایم کے قائد جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے موضوع پر بننے والی فلموں سے پاکستان میں رائج خواتین کے خلاف فرسودہ اور خود ساختہ قوانین کے خاتمے میں مدد ملے گی جس پر ظلم کا شکار ہر پاکستانی خواتین سمیت پوری قوم شرمین عبید چنائے اور ان کو سلام تحسین پیش کرتی ہے ۔