اظہر عباس ہاشمی کی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی اظہار تعزیت
اظہر عباس ہاشمی انتہائی علمی اورادبی شخصیت کے مالک تھے ان کے جاں بحق ہونے سے کراچی بالخصوص پاکستان ایک ادبی رہنما سے مرحوم ہو گیا ہے،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 28؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ساکنان شہر قائد عالمی مشاعرہ کے انعقاد کے کنوینر اظہر عباس ہاشمی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اظہر عباس ہاشمی انتہائی علمی اورادبی شخصیت کے مالک تھے ان کے جاں بحق ہونے سے کراچی بالخصوص پاکستان ایک ادبی رہنما سے مرحوم ہو گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سو گواران سے دلی تعزیت وہمددری کا اظہارکر تے ہوئے دعا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل دیں۔( آمین)