جناب الطاف حسین نے پاکستان کے غریب و متوسط طبقے سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کر ملک میں پہلی بار عملی طور پر عوامی سیاست متعارف کرائی۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم کا پیغام ملک کے گوشے گو شے میں پھیل رپا اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی ہوگی۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا سانگھڑ میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے وارڈز 04، 05، 07 اور 22 سے ایم کیو ایم کے نامزد بلدیاتی امیدواران کی شاندار کامیابی پر سانگھڑ کے حق پرست عوام سے اظہار تشکر
کراچی ۔۔۔26؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانگھڑ میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے وارڈز 04، 05، 07 اور 22 سے ایم کیو ایم کے نامزد بلدیاتی امیدواران بالترتیب محمد صادق قائم خانی، اصغر عباسی، شوکت شیخ اور نور خان راجپوت کامیابی پر امیدواران اور سانگھڑ کی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے اور اسے حق پرستی کی شاندار فتح قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں جاگیردارانہ نظام کے سبب تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں نہیں جاسکتے اور ان کی تقدیر کے فیصلے موروثی سیاستدان کرتے ہیں لیکن ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس کے لیڈر نے پاکستان کے غریب و متوسط طبقے سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کر پاکستان میں پہلی بار عملی طور پر عوامی سیاست متعارف کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پیغام ملک کے گوشے گو شے میں پھیل رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی قائم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترحکومتی مظالم اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود سانگھڑ کے عوام نے ایم کیو ایم کے امیداروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر ایم کیو ایم پر اپنے بھرپور اعتماد کا مظاہر ہ کیا ہے۔