Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانگھڑ کے بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی حق و سچ کی فتح ہے، جناب الطاف حسین


سانگھڑ کے بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی حق و سچ کی فتح ہے، جناب الطاف حسین
 Posted on: 2/26/2016
سانگھڑ کے بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی حق و سچ کی فتح ہے، جناب الطاف حسین
سانگھڑ کے بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی واضح فتح نے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیو ایم کا پیغام ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے 
سانگھڑ میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے وارڈز 04، 05، 07 اور 22 سے ایم کیو ایم کے نامزد بلدیاتی امیدواران کی شاندار کامیابی پر جناب الطاف حسین کا سانگھڑ کے حق پرست عوام سے اظہار تشکر 
لندن ۔۔۔ 26؍ فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانگھڑ میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے وارڈز 04، 05، 07 اور 22 سے ایم کیو ایم کے نامزد بلدیاتی امیدواران بالترتیب محمد صادق قائم خانی، اصغر عباسی، شوکت شیخ اور نور خان راجپوت کی شاندار کامیابی پر سانگھڑ کے حق پرست عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ سانگھڑ میں حق پرستوں کی کامیابی حق و سچ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم غریب و مظلوم طبقے کے جائز حقوق کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے اور سانگھڑ کے بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی واضح فتح نے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیو ایم کا پیغام سانگھڑ سمیت پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے امیدواران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ایم کیوا یم کا نصب العین ہے لہٰذ کامیاب ہونے والے امیدواران پربھاری ذمہ داری ہے۔

1/10/2025 5:56:17 PM