فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے مشہور و معروف اداکار حبیب الرحمن کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
حبیب الرحمن مرحوم باصلاحیت اداکار تھے ،مرحوم نے متعدد مشہور فلموں میں اہم تاریخی کردار ادا کرئے جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا جناب الطاف حسین
حکومت پاکستان کی جانب سے مرحوم کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازنا مرحوم کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے، الطاف حسین
حبیب الرحمن مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے جناب الطاف حسین کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
لندن۔۔۔25، فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے مشہور و معروف اداکار حبیب الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ حبیب الرحمن مرحوم باصلاحیت اداکار تھے، مرحوم نے متعدد مشہور فلموں میں اہم تاریخی کردار ادا کرئے جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا اور حکومت پاکستان کی جانب سے مرحوم کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازنا مرحوم کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حبیب الرحمن مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوراران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)