Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کو دہشت گردوں ، کرپشن اور دو بڑی جماعتوں کی اقربا پروری اور لوٹ مار سے بچانا ہے تو فوراًالطاف حسین پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی جائے، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر


ملک کو دہشت گردوں ، کرپشن اور دو بڑی جماعتوں کی اقربا پروری اور لوٹ مار سے بچانا ہے تو فوراًالطاف حسین پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی جائے، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر
 Posted on: 2/22/2016
ملک کو دہشت گردوں ، کرپشن اور دو بڑی جماعتوں کی اقربا پروری اور لوٹ مار سے بچانا ہے تو فوراًالطاف حسین پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی جائے، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر 
بیانات اور تصویر پر پابندی سراسر انسانی حقوق اور آئین کی خلاف ورزی ہے ، وسیم اختر 
کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ کے چوتھے روز دوپہر کے وقت میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔22، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شہر کراچی کے نامزد حق پرست میئر وسیم اختر نے کہاہے کہ جناب الطا ف حسین ملک کے واحد لیڈرہیں جنہوں نے ملک کے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظام کو چیلنج کیا ، موروثی سیاست کا عملی طو رپر خاتمہ کرکے دکھایا اور غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیجا لیکن افسوس کہ جناب الطا ف حسین کی زباں بندی کی گئی ہے ، ان کے بیانات کو روکاجارہاہے ، تصاویر دکھائی نہیں جارہی ہے جس کے باعث کروڑوں عوام کی حق تلفی کی جارہی ہے اور عوام کو اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر جناب الطا ف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خلاف جاری علامتی بھوک ہڑتال کے چوتھے اور آخری روز دوپہر کے وقت میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور منتخب حق پرس بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر ز بھی موجود تھے ۔ وسیم اختر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج میں نامزد میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین وائس چیئرمین ، کونسلر بھی اس پنڈال میں بھوک ہڑتال پر جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر او رتصویر پر پابندی کے خلاف پابندی اظہار یکجہتی کیلئے بیٹھے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ،ہم امید کرتے ہیں کہ صاحبِ قتدار اور عدلیہ کی جانب سے ان سب لوگوں کے جذبات کا احساس کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے بھوک ہڑتال کا آج چوتھا دن ہے ، میں یاد دلاتا چلوں کہ جناب الطاف حسین وہ لیڈر ہیں جن کے نام پر سندھ اسمبلی میں 51ایم پی ایز ، قومی اسمبلی میں 24ایم این ایز اور سینیٹ میں 8سینیٹر موجود ہیں اور جناب الطاف حسین کی سیاسی اور عوامی مقبولیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ہے اور ایسے عوامی لیڈر کے منتخب بلدیاتی اداروں کے نمائندوں حلف لینے کا انتظار کررہے ہیں اور انکے لیڈر کے بیانات اور تصویر پر پابندی ہے جو کہ سراسر انسانی حقوق اور آئین کی خلاف ورزی ہے اور اس کے ذریعے ملک کے آئین کے آرٹیکل 19کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب مسلح افواج نے دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب شروع کیا تو جناب الطاف حسین نے پاک فوج کا بھر پور ساتھ دیا اور سب سے بڑی ریلی آرمی کی حمایت میں نکالی اور اس کے ساتھ ساتھ جناب الطاف حسین ملک میں امن کا پیغام دے رہے ہیں ، طالبان ، داعش اور لشکر جھنگوی کے حوالے سے حکمرانوں اور عوام کو باخبر رکھ رہے ہیں اور اپنے بیانات کے ذریعے ملک کے استحکام اور سالمیت کیلئے حکمرانوں کو گائیڈ لائنز دیتے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ملک میں آنے نے والی آفات اور زلزلوں میں تمام کارکنان کو متحرک کیا اور متاثرین کی عملی مدد کی ، جناب الطاف حسین ملک کی سیاست میں تبدیلی لائے اور غریب ومتوسط طبقے کی قیادت کو اسمبلیوں میں بھیجا اور پارلیمنٹ کی عملی طو رپر شکل بدل کررکھ دی ۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک کی ہر چھوٹی بڑی جماعتوں کے مختلف بیانات ریکارڈ پر ہیں جن کی تفصیل میں نہیں جانا تھا لیکن اگر ملک کو دہشت گردوں اور کرپشن اور دو بڑی جماعتوں کی اقربا پروری اور لوٹ مارسے بچانا ہے تو فوراًالطاف حسین پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی جائے ، ہم منتخب بلدیاتی نمائندوں، میئر اور ڈپٹی میئر کی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جناب الطاف حسین پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے اور جس طرح سے دیگر لوگ اپنے لیڈر کو دیکھ اور سن رہے ہیں اسی طرح جناب الطاف حسین کو بھی اظہار رائے کی آزادی آئین کے مطابق ملنی چاہئے ۔













تصاویر

7/19/2024 6:25:59 AM