قائد تحریک الطاف حسین کی تحریر ،تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر متحدہ قومی موومنٹ کی علامتی بھوک ہڑتال چوتھے اور آخری روز بھی جوش و خروش کے ساتھ شروع کردی گئی
پیر کے روز علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیر قائم خانی ، امین الحق ، اسلم خان آفریدی ، مطیع الرحمن اور زاہد منصوری نے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، بیرسٹر فروغ نسیم ، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر ، شعبہ جات کے اراکین اور علاقائی کارکنان کے ہمراہ صبح 11بجے کیا
ذمہ داران و کارکنان اپنے محبوب قائد پر پابندی کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں، بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء کے جذبات
کراچی ۔۔۔22، فروری 2016ء