سابق حق پرست صوبائی وزیر اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید شعیب احمد بخاری ایڈوکیٹ کی علالت پرجناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
کارکنان اور عوام سے سید شعیب احمد بخاری ایڈوکیٹ کی صحت و تندرستی کے لئے دعا کی اپیل
لندن ۔۔۔ 21؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق حق پرست صوبائی وزیراور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید شعیب احمد بخاری ایڈوکیٹ کی شدید علالت پرجناب الطاف حسین نے اظہار تشوش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور ان کے مکمل صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انھوں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سید شعیب احمد بخاری ایڈوکیٹ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔