Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی میڈیا پر تقریر ، تصویر اور بیانات پر عائد پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر جاری متحدہ قومی موومنٹ کی علامتی بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی


قائد تحریک جناب الطاف حسین کی میڈیا پر تقریر ، تصویر اور بیانات پر عائد پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر جاری متحدہ قومی موومنٹ کی علامتی بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی
 Posted on: 2/21/2016
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی میڈیا پر تقریر ، تصویر اور بیانات پر عائد پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر جاری متحدہ قومی موومنٹ کی علامتی بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی 
تیسرے دن علامتی بھوک ہڑتال کا آغازرابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا ، رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزادہ ، کمال ملک ، زاہد منصوری اور ارشد حسن نے صبح11بجے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھ کر کیا 
بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے دن حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، حق پرست منتخب بلدیاتی چیئرمینز ، وائس چیئرمینز ، شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان اور خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئیں 
کراچی ۔۔۔ 21؍ فروری 2016ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی میڈیا پر تقریر ، تصویر اور بیانات کی اشاعت اور نشر کرنے پرعائد، غیر جمہوری، غیر آئینی و غیر اخلاقی پابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہر جاری علامتی بھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی ۔ تیسرے روز علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا ، رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزادہ ، کمال ملک ، زاہد منصوری اور ارشد حسن نے صبح 11بجے کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھ کر کیا ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان طلباء، کراچی کے چھ ڈسٹرکٹ کے منتخب حق پرست یوسی چیئرمینز ، وائس چیئرمینز، شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان بھی بڑی تعداد میں بھوک ہڑتال میں شامل ہوئے۔ جس کے باعث بھوک ہڑتالی کیمپ مکمل طور پر بھرا ہوا دکھائی دیا ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء نے اپنے منہ پر پٹیاں پہن رکھی تھیں جن پر سلے ہوئے ہونٹ بنے ہوئے تھے جبکہ اسی پٹی پر ’’قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی زباں بندی ، نامنظور نامنظور ‘‘ کامطالبہ جعلی حروف میں تحریر تھا ۔اس سے قبل ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ ، زاہد منصوری اور ارشد حسن نے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے شرکاء کو پھولوں کے ہار پہنائے اور جناب الطاف حسین پر عائد غیر جمہوری و غیر آئینی پابندی کے خلاف یکجہتی کااظہار کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ 

1/10/2025 6:18:53 PM