ممتاز دانشور، کالم نگار اور صحافی محمود شام، مختارعاقل اور الیاس شاکرکا ایم کیوایم کے کیمپ پربھوک ہڑتال پربیٹھے کارکنان سے اظہاریکجہتی
ایم کیوایم کابھوک ہڑتالی کیمپ مثالی ہے اس سے قبل اتنابڑا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ ہم نے اپنی صحافتی زندگی میں نہیں دیکھا
1973ء کاآئین سب کواظہار رائے حق دیتاہے لیکن اس طرح سے کسی کے اظہاررائے کوسلب کرنے کاطریقہ غیرآئینی و غیر قانونی ہے
مختارعاقل،الیاس شاکرکا کیمپ پررابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو
کراچی ۔۔۔20؍ فروری 2016ء
ممتاز دانشور، کالم نگار اور صحافی محمود شام، مختارعاقل اورالیاس شاکرنے ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کیااورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرکے بھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے یکجہتی کااظہارکیا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے محمود شام، مختارعاقل اور الیاس شاکرنے کہاکہ بھوک ہڑتال کاسلسلہ ایم کیوایم کے کارکنان نے شروع کیاہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے بڑا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ ہم نے اپنی صحافتی زندگی میں نہیں دیکھاکہ جس میں تقریباًایک ہزارافرادیکمشت ایک ساتھ بیٹھ کراپنے قائدکے لئے بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ1973ء کاآئین سب کواظہار رائے حق دیتاہے لیکن اس طرح سے کسی کے اظہار رائے کوسلب کرنے کاطریقے ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔