Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حقائق بیان کرنے پر غدار قراردے د ینا سراسرزیادتی ہے،الطاف حسین


حقائق بیان کرنے پر غدار قراردے د ینا سراسرزیادتی ہے،الطاف حسین
 Posted on: 2/20/2016
حقائق بیان کرنے پر غدار قراردے د ینا سراسرزیادتی ہے،الطاف حسین
اپنے حقوق کی بات کرنا ہرپاکستانی کا بنیادی حق ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب، مسلک اور قومیت سے تعلق رکھتا ہو
ہرشخص کا یہ حق ہے کہ وہ کسی بھی فلاسفی کو اپنا ئے اور اس کا پرچارکرے،اسکی آوازپر پابندی لگادنابنیادی حق سے محروم کرناہے
اسٹیٹس کو‘‘ ( جمود ) کو چلانے والوں نے ہمیشہ ایسے لوگوں کوآگے رکھاجواسٹیٹس کوکی حمایت کرتے ہیں ا وراسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں
ہمیں یقین ہے کہ انشاء اللہ وہ دن دورنہیں ہے جب پنجاب کے محروم ومظلوم عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدہوں گے
اللہ تعالیٰ پاکستان کو چوروں،اچکوں اورلٹیروں سے نجات دلادے، ملک پر ایماندار اوردیانتدارلوگوں کی حکمرانی قائم کرے
انسانوں کی قوموں اورقبیلوں میںیہ تقسیم انسانوں کی شناخت کیلئے ہے اورا پنی قوم یاقبیلے کی بات کرناتعصب نہیں
کسی بھی قوم یا مذہب سے نفرت کرنااللہ تعالیٰ یااس کے نبی ؐ کا درس نہیں، کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ پر خطاب
بھوک ہڑتال پربیٹھنے والے رہنماؤں، عہدیداروں، کارکنوں، ماؤں بہنوں اوربزرگوں کوقائدتحریک الطاف حسین کاخراج تحسین
اظہاریکجہتی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کرنے والے سیاسی ومذہبی رہنماؤں ، تاجروں، وکلاء،ڈاکٹروں، انجینئروں، فنکاروں،صحافیوں، علمائے کرام،ثناء خوانوں اورمختلف مذاہب کے وفود سے اظہارتشکر
لندن۔۔۔20،فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حقائق بیان پرکرنے پر الطاف حسین کو غدار قراردے دیا جاتاہے ، یہ سراسرزیادتی ہے، اظہاررائے ، تحریر، تقریراور اپنے حقوق کی بات کرنا ہرپاکستانی کا بنیادی حق ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب، مسلک اور قومیت سے تعلق رکھتا ہو اورہرشخص کا یہ بھی حق ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی اور نظریاتی فلاسفی کو اپنا ئے اور اس کا پرچارکرے لیکن اس کی بنیادپر اس کی آوازپر پابندی لگادینابنیادی حق سے محروم کرناہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کی شام کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ پر بھوک ہڑتال کرنے والے ذمہ داران ،کارکنان، خواتین ،بزرگوں اور اظہاریکجہتی کیلئے آنے والے افراد سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ تاریخی حقائق ہیں کہ سابقہ مشرقی میں رہنے والے بنگالی عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے گئے اور بنگالی عوام کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں، انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے پر انہیں اقتداردینے کے بجائے ان کے خلاف فوجی آپریشن کیاگیا جس کے نتیجے میں پاکستان دولخت ہوگیا ، اس حقیقت سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔ یہ حقائق بیان پرکرنے پر الطاف حسین کو غدار قراردے دیا جائے تو اس میں الطاف حسین کا کیاقصور ہے ؟جناب الطاف حسین نے ممتاز شاعرو دانشور اور سینئر صحافی محمودشام کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمداوراظہاریکجہتی کیلئے بھوک ہڑتال میں شرکت پر انہیں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ’’ اسٹیٹس کو‘‘ ( جمود ) کو چلانے والوں نے ہمیشہ ایسے لوگوں کوآگے رکھاجواسٹیٹس کوکی حمایت کرتے ہیں ا وراسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے ایسے لوگوں کوپیچھے رکھا جو اسٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتے ہیں،ان کی آوازکودوسروں تک پہنچنے نہیں دیا کہ کہیں پنجاب اوردیگرصوبوں کے محر وم عوام ان کی آوازسے متاثرنہ ہوجائیں،اسی مقصدکے تحت ایم کیوایم کوبھی روکاگیا، اس کی آوازکوبھی دبایاگیا لیکن ہم مایوس نہیں ہیں ،ہمیں یقین ہے کہ انشاء اللہ وہ دن دورنہیں ہے جب پنجاب کے محروم ومظلوم عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحدہوں گے۔ جناب الطاف حسین نے قوم اور قومیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ قوم اور قومیت کے وجود اورحقیقت سے انکارکرنا صریحاً خودفریبی کے مترادف ہے لیکن آج بھی ہم حقائق سے دانستہ طورپر نظریں چراتے ہیں جوکہ قطعی غیرمناسب ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجیدکی سورہء حجرات میں اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایاہے ’’ ہم نے تمہیں ایک مرد اورعورت سے پیداکیا،پھرتمہیں قوموں اورقبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ آپس کی شناخت رہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان، پنجابی، بلوچ ،سندھی، مہاجر، سرائیکی، کشمیری، ہزارے وال، گلگتی بلتستانی ، اسی طرح قریشی،ہاشمی اور دیگر قومیں قبیلے وغیرہ یہ سب انسان ہیں اور انسانوں کی قوموں اورقبیلوں میں یہ تقسیم اللہ تعالیٰ نے بنائی ہے اورجواس تقسیم کوغلط کہتاہے وہ خداکے بنائے ہوئے نظام کوغلط کہتاہے۔ انسانوں کی قوموں اورقبیلوں میںیہ تقسیم انسانوں کی شناخت کیلئے ہے اورا پنی قوم یاقبیلے کی بات کرناتعصب نہیں۔انہوں نے کہاکہ حدیث مبارکہ ہے کہ کسی صحابی نے آنحضرت سرکاردوعالم ؐ سے سوال کیاکہ کیااپنی قوم سے محبت کرنا تعصب ہے؟ اس پر سرکاردوعالمؐ نے جواب دیا’’ اپنی قوم سے محبت کرناتعصب نہیں، تعصب یہ ہے کہ تمہاری قوم کسی پر ظلم کرے اورتم اس ظلم میں ا پنی قوم کے ظالموں کاساتھ دو ‘‘ ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قوم یا مذہب سے نفرت کرنااللہ تعالیٰ یااس کے نبی ؐ کا درس نہیں۔ قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ کافرمان ہے ’’ لکم دینکم ولی الدین ‘‘ یعنی میرادین میرے ساتھ، تمہارا دین تمہارے ساتھ ‘‘ ۔ میں بھی وہی بیان کررہا ہوں جوقرآن مجیدکی تعلیمات ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام کو چوروں ، اچکوں اورلٹیروں سے نجات دلادے، ملک پر ایماندار اوردیانتدارلوگوں کی حکمرانی قائم کرے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعاکرتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ ملک کااقتدارہمارے ہاتھوں میں دیدے اورایک مرتبہ ہمیں بھی آزماکے دیکھ لے ۔جناب الطاف حسین نے اپنی تقریروبیانات کی نشرواشاعت پر پابندی کے خلاف بھوک ہڑتال پربیٹھنے والے ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں، عہدیداروں، کارکنوں، ماؤں بہنوں اوربزرگوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اظہاریکجہتی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کرنے والے تمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں، تاجرانجمنوں، تاجروں، وکلاء،ڈاکٹروں، انجینئروں، فنکاروں ، صحافیوں، مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،ثناء خوانوں،ہندؤں، سکھوں، عیسائیوں،بوہریوں اورمختلف عقائد اورطبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکے وفود کابھی شکریہ اداکیا۔ 








تصاویر

12/21/2024 5:53:28 PM