Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیصل آباد ، اسلام آباد اور لاہو رمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعات پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


فیصل آباد ، اسلام آباد اور لاہو رمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعات پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 2/20/2016
فیصل آباد ، اسلام آباد اور لاہو رمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعات پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
دہشت گردوں کا پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اہلکاروں پر حملے اور انہیں ہلاک کرنے کے واقعات سے ثابت ہوگیا ہے کہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے اور پنجاب میں بھی دہشت گردوں نے اپنے پیر جمارکھے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
پنجاب میں رینجرز کو کراچی جیسے اختیارات دیکر دہشت گردوں کے خلاف فی الفور آپریشن شروع کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کے واقعات میں ہلاک پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کی تعزیت
کراچی ۔۔۔20فر وری 2016ء 
متحد ہ قومی مو ومنٹ کی را بطہ کمیٹی نے گز شتہ دنوں فیصل آبا د، اسلام آباد اور لاہور میں دہشت گردوں کے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور حملے کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور ان واقعات میں فیصل آباد میں تین پولیس اہلکاروں ، اسلام آباد میں ایک پولیس اہلکار اور لاہور میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیا ن میں را بطہ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد ، اسلام آباد اور لاہور میں تسلسل کے ساتھ دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملے اور انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور وہاں بھی دہشت گرد وں نے اپنے پیر جما رکھے ہیں ۔ را بطہ کمیٹی نے کہا کہ جیسے جنو بی وزیر ستان میں آپر یشن ضرب عضب اور کر اچی آپر یشن ہو رہا ہے ایسے ہی پنجا ب بھر میں رینجرز کی نگر انی میں دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیاجائے اور پولیس اہلکاروں اور عوام کی جان کے دشمن دہشت گرد عناصر کا فی الفور خاتمہ کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے فیصل آباد، اسلام آباد اور لاہور میں دہشت گردوں کے فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والے 6 پو لیس اہلکا رو ں کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور ہلاک پولیس اہلکاروں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ را بطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ،چیف آف آرمی اسٹا ف جنر ل را حیل شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور ویزراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد ، اسلام آباد اور لاہور میں دہشت گردوں کی فائرنگ اور حملوں میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے، پنجاب میں رینجرز کو کراچی جیسے اختیارات دیکر دہشت گردوں کے خلاف فی الفور آپریشن شروع کیاجائے اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا د ی جائے ۔

1/10/2025 5:59:47 PM