کراچی میں آتشزدگی کے واقعات پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیز آبادی کا اظہار تشویش
آتشزدگی سے متاثرہ افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مصطفےٰ عزیز آبادی
قائد تحریک الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آتشزدگی سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
لندن ۔۔۔ 18 فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورشعبہ اطلاعات انٹرنیشنل سیکریٹ کے انچارج مصطفےٰ عزیزآبادی نے کراچی میں آتشزدگی کے واقعات پر گہری تشویش کااظہارکیاہے اوران واقعات میں ہونے والے نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آتشزدگی سے متاثرہ افرادکی ہرممکن مددکریں اورجہاں ضرورت ہووہاں متاثرین کوکھانے پینے کی اشیاء پہنچائیں۔ انہوں نے آتشزدگی سے متاثرہ افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔