رینجرز کی جانب سے نائن زیرو پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا اور نہ ہی ایم کیو ایم کے کسی کارکن کو گرفتار کیا گیا ، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان
کراچی :18؍ فروری 2016ء
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ، ڈاکٹر فاروق ستار ، عامر خان ، ڈپٹی کنوینر ، کہف الوریٰ ، شاہد پاشا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ عوام مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبروں سے ہر گز یہ تاثر نہ لیں کہ نائن زیرو پر رینجرز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے ۔ہم وضاحت کے ساتھ نائن زیرو پر چھاپے کی خبروں کی تردید کرتے ہیں اور کارکنان و عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ نہ تو نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا اور نہ ہی ایم کیو ایم کے کسی کارکن کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔