Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اللہ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کردیا اور مجھ پر الزامات لگانے والے ذلیل و رسوا ہوگئے۔ الطاف حسین


اللہ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کردیا اور مجھ پر الزامات لگانے والے ذلیل و رسوا ہوگئے۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/16/2016
اللہ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کردیا اور مجھ پر الزامات لگانے والے ذلیل و رسوا ہوگئے۔ الطاف حسین
ہمیں اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے اور کبھی غرور، گھمنڈ اور تکبر نہیں کرنا چاہئے یہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کیلئے ہے
دیگر سیاسی رہنماؤں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی لیکن پابندی صرف مجھ پر لگائی گئی
اللہ تعالیٰ نے مجھے منی لانڈرنگ کے الزام سے باعزت بری کردیا لیکن متعصب عناصر میرے خلاف زہر اگلتے رہے
انشاء اللہ ہمارے دشمنوں کو ہر معاملے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اللہ تعالیٰ ہمیں فتح و کامرانی سے ہمکنار کرے گا
قائد تحریک الطاف حسین کا برطانوی پولیس کی جانب سے پاسپورٹ واپس ملنے کی خوشی میں نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب
لندن۔۔۔۔16 فروری 2016 ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات سب سے عظیم ہے ،وہی سب سے بڑی طاقت ہے، اللہ تعالیٰ نے ماضی کی طرح ایک بار پھر مجھے سرخروکردیاہے اورمجھ پر الزامات لگانے والے ایک بارپھر زلیل ورسواہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات برطانوی پولیس کی جانب سے انہیں پاسپورٹ واپس ملنے کی خوشی میں منگل کی شب نائن زیرو پر جمع ہونیوالے سینکڑوں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر نائن زیرو پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکا ن، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داروں سمیت خواتین ، بچوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی ۔انہوں نے کہا کہ جب یہ خبر آئی کہ لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں مجھے اب عدالت نہیں جانا میرے خلاف ثبوت نامکمل ہیں لہٰذامیرے اوپر سے عائد پابندیاں اٹھالی جائیں گی اور میرا پاسپورٹ بھی واپس کردیا جائے گا توبعض اینکر پرسنز اور تجزیہ نگا ر چلاتے رہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوگالیکن میرے چاہنے والے بھائیوں ،ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، ساتھیوں اور گمنام کارکنان کے اہل خانہ کی دعاؤں کے نتیجے میں الطاف بھائی کو پاسپورٹ واپس مل گیااو ر برٹش پولیس نے کہااب آپ فری ہیں اور دنیا میں جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں میاں نواز شریف ،خواجہ آصف اور دیگر لوگوں نے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ، عمران خان نے کہا کہ جرنیل اتنے بزدل ہیں کہ اگر 20ہزار افراد کو سڑکوں پر لے آیا جائے تو انکا پیشاب نکل جائے گا لیکن اس سب کے باوجود کسی پر پابندی نہیں لگائی گئی اور ٹی وی پر تقاریر و تصاویر نشر کرنے کی پابندی صرف الطا ف حسین پر لگائی گئی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے مہاجر وں کیلئے جامعہ کراچی سے مہاجر حقوق کیلئے آواز بلند کی تو اسے غلط کہا گیااورہم پرظلم وستم کے پہاڑتوڑنے شروع کردیے گئے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر مہاجر نام پر حقوق مانگنا غلط ہے تو پھر سندھی ،پنجابی، بلوچی ، سرائیکی ،پختون ، کشمیری نام پر حقوق مانگنا کیسے جائز ہوسکتاہے اوریہ ایک ہی چیز ہے ہمارے لئے غلط اور آپ کیلئے صحیح کیسے ہے؟انہوں نے قرآن پاک کی مختلف سورتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر ہم اپنے وجود کا سائنسی،بائیولاجیکل اور حکیمانہ بنیادوں پرجائزہ لیں اور غور کریں تو قرآن مجید کی سورۃ الحجرات میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ’’ اے لوگوں ہم نے تمہیں ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا ،پھر تمہیں قوموں ، گروہوں ، قبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ آپس کی پہچان ہو شناخت ہو‘‘۔ انہوں نے کہاکہ قرآن مجیدکی اس آیت سے ثابت ہے کہ قوموں کی شناخت کاتصور غلط نہیں۔انہوں نے کہاکہ جب ہم انسان بنائے گئے ہیں تو ہمیں اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے اور اپنی اوقات نہیں بھول کر کبھی انا ، گھمنڈ، غرور ، تکبر میں نہیں آناچاہئے یہ صفات صرف ایک ذات کیلئے ہیں اور وہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات ہے ۔انہوں نے کہا کہ 11جون 1978ء کوجامعہ کراچی سے اے پی ایم ایس او بنی، 18مارچ1984ء مہاجر قومی موومنٹ اور1997ء میں پورے پاکستان بھر کے غریب ، مظلوم ، حقوق سے محروم عوام کو ایک جگہ جمع کرنے کیلئے اور جاگیر دار، وڈیروں کے نظام کو ختم کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ بنائی گئی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک کوختم کرنے کیلئے مجھ پر طرح طرح کے دباؤ ڈالے گئے ،کبھی پیسے ،کبھی دولت ،مکانات کی لالچ دی ، بڑی بڑی مہنگی زمینوں کی لالچ دی لیکن الطاف حسین نہیں بکا، جنرل ضیاء الحق کے دور میں1979ء کو مجھے سمری ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلاکر 5کوڑوں اور 9مہینے کی سزا دی گئی لیکن میں نے رہائی کی بھیک نہیں مانگی اور ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتی۔دوسری مرتبہ مجھے 31اکتوبر1986ء کو گھگھرپھاٹک سے گرفتار کرکے پھر جیل بھیج دیا گیا اور اسکے بعد ملیر تھانے میں مجھے لے گئے اور گاڑی میں بٹھا کر مجھے جنگل میں لے گئے اور 17دن تک مجھے بیٹھنے نہیں دیاگیا،مجھے سونے نہیں دیاگیا بلکہ مجھے چلاتے رہے اور جب میں تھک کرگر جاتا تو مجھے ڈندوں ، لاتوں ،بوٹو ں سے مار کر مجھے کھڑا کرتے تھے اورکہتے ہماری بات مان لے ورنہ منگھوپیر کی پہاڑیوں میں لے جاکر تجھے گولی مار دیں گے لیکن میں تب بھی بکا نہیں ۔پھر تیسری مرتبہ مجھے گرفتار کرکے سرکاری حراست میں طرح طرح سے اذیتیں دی گئیں۔رہائی کے بعدبھی مجھ پر قاتلانہ حملے ہوئے۔ اس کے بعد1991ء میں جب میں لندن سے کراچی آرہا تھا تو پاکستان میں پہلا خودکش حملہ مجھ پر ہوا دونوں حملہ آور مارے گئے اور اللہ نے مجھے بچا لیاجس کے بعد میرے ساتھیوں نے مجھ سے کہا آپ انگلینڈ چلے جائیے جہاں سے میں تحریک چلاتا رہا ۔ 19جون1992ء کو ایم کیو ایم کے خلاف آ پریشن کیا جب کچھ نہیں ملا تو اسی سازشی ٹولے نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کروایا او ر اسکا الزام مجھ پر ڈال دیا پھر چند ے کا پیسہ میرے گھر میں رکھا تھا تو مجھ پرمنی لانڈرنگ کا لزام لگا دیا ۔ٹی وی پر میرے خلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کئے گئے،متعصب تجزیہ نگاروں نے کہاکہ اب تو الطاف حسین ساری زندگی کیلئے گیالیکن میں نے کہاکہ میں بے گناہ ہوں، میں نے کوئی چوری نہیں کی نا کوئی منی لانڈرنگ کی اور اللہ بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔جناب الطاف حسین نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ برٹش پولیس نے میرا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ لیا اور مجھ پر سفری پابندیاں عائد کردیں 4سال میں 12بجے لازماً گھر پر ہوتا تھا اور کہیں آ جا نہیں سکتا تھا،تاریخیں پڑتی رہیں اوراب اللہ تعالیٰ نے مجھے اس الزام سے باعزت بری کر دیا لیکن پاکستا ن کے بعض متعصب اینکر پرسن اور بڑے نامی گرامی تجزیہ نگار میرے خلاف زہر اگلتے رہے ، میرے لوگوں کوجھوٹ بول کر بھڑکاتے رہے تاکہ میری مائیں ، بہنیں بد دل ہوجائیں لیکن وہ میرے ماؤں ، بہنوں ، بھائیوں ، بزرگوں کو نہیں ورغلا سکے۔انہوں نے کہاکہ ٹی وی پر تجزیہ نگار اور اینکر پرسنز کہتے ہیں کہ الطاف حسین نے فوج کے خلاف یہ کہہ دیا وہ کہہ دیا لیکن دیگرسیاسی رہنماؤں کی جانب سے افواج پاکستان کی توہین پر کوئی بات نہیں کرتا ۔ ان تجزیہ نگاروں ، اینکر پرسنز ، حکمرانوں اور مقدمے بنانے والوں نے دعویٰ کیا کہ ہم الطاف حسین کو تباہ کر دیں گے لیکن اللہ نے انہیں اسی دنیا میں ذلیل و رسوا کیا اورمجھے سرخروکیا ۔ میرے بھائیوں ،ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، ساتھیوں ، اور گمنا م کارکنان کے اہل خانہ کی دعاؤں کے نتیجے میں مجھے میرا پاسپورٹ واپس مل گیااو ر برٹش گورنمنٹ نے کہا اب آپ پوری دنیا میں جہاں جانا چاہیں جائیں ۔ اس پر تمام کارکنوں نے زوردارنعروں کے ذریعے انہیں مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ہمارے دشمنوں کوہرمعاملے میں ناکامی کاسامناکرناپڑے گااوراللہ تعالیٰ ہمیں فتح و کامرانی سے ہمکنارکرے گا۔

خطاب کی مکمل وڈیو

DailyMotion
 
Youtube

12/21/2024 5:47:45 PM