قائد تحریک جناب الطاف حسین کو انکا پاسپورٹ ملنے اور ان پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے کی خبر سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں موجودایم کیوایم کے کارکنوں،ہمددوں اور جناب الطاف حسین کے تمام عقید ت مندوں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے
پاسپورٹ واپس ملنے پر آج ایک با رپھر قائد تحریک الطاف حسین کی سچائی دنیا پر ثابت ہوگئی ہے، عوام کے تاثرات
کراچی ۔۔۔ 16؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کو برطانوی پولیس کی جانب سے پاسپورٹ واپس کر دیا گیا واضح رہے کہ لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس کے الزامات کی تفتیش کے سلسلے میں ان کا پاسپورٹ پولیس نے جمع کر لیا تھا تاہم دو فروری کو جناب الطاف حسین پر پولیس ضمانت کی پابندیاں ختم کئے جانے کے بعد آج میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے جناب لطاف حسین کا پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے اور ان پر عائد سفری پابندیوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے ۔قائد تحریک جناب الطاف حسین کو انکا پاسپورٹ ملنے اور ان پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے کی خبر سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں،ہمدروں اور جناب الطاف حسین کے تمام عقید ت مندوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکڑیٹریٹ لندن اور ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا اور انہوں نے اس خبر پر اپنی خوشی اور مسرت کااظہار کیا ۔حق پرست عوام، اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان ،ڈاکٹرز، اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فیکس ، ای میل، ٹیلی فو ن ،، ٹوئیٹر ، اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغامات بھیجے۔موصول ہونیو الے پیغامات میں کارکنان اور عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاسپورٹ واپس ملنے پر آج ایک با رپھر قائد تحریک الطاف حسین کی سچائی دنیا پر ثابت ہوگئی ہے ، عوام نے قائد تحریک جناب الطاف کی دارزی عمر ،صحت و سلامتی اور تحریکی کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔