Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حب ڈیم ریزرووائر پر تجاوزات ، پہاڑوں کی کٹائی کیلئے پہاڑیوں کو بم سے اڑانے ،پتھرو ں کونکالنے اور زمینوں پر قبضے کے غیر قانونی دھندے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار تشویش


حب ڈیم ریزرووائر پر تجاوزات ، پہاڑوں کی کٹائی کیلئے پہاڑیوں کو بم سے اڑانے ،پتھرو ں کونکالنے اور زمینوں پر قبضے کے غیر قانونی دھندے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار تشویش
 Posted on: 2/15/2016
حب ڈیم ریزرووائر پر تجاوزات ، پہاڑوں کی کٹائی کیلئے پہاڑیوں کو بم سے اڑانے ،پتھرو ں کونکالنے اور زمینوں پر قبضے کے غیر قانونی دھندے پر حق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہار تشویش 
تجاوزات اور پہاڑوں کی کٹائی سے کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیوریج کی لائنوں کو بھی عملی طورپر نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے باعث شہر میں پانی کا شدیدبحران پیدا کا اندیشہ ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
غیرقانونی دھندے پر حکومت سندھ کی جانب سے خاموش تماشائی کا مظاہرہ کرنا کراچی اور اس کے عوام کو پانی اور سیوریج کے مسائل میں دھکیلنے کے مترادف ہے ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
حب کا علاقہ ناجائز تجاوزات ، پہاڑوں کی کٹائی اور پتھر نکالنے کے غیرقانونی دھندے میں ملوث قبضہ مافیا سے فی الفور خالی 
کرایاجائے ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
کراچی ۔۔۔15، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے حب ڈیم ریزرووائر پر تجاوزات ، پہاڑوں کی کٹائی کے لئے پہاڑیوں کو بم سے اڑانے ،پتھرو ں کونکالنے اور زمینوں پر قبضے کے غیر قانونی عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورحکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس تمام غیر قانونی عمل میں ملوث عناصر کے خلاف فی الفور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ حب ڈیم ریزرووائر پر تجاوزات اور پہاڑوں کی کٹائی سے کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیوریج کی لائنوں کو بھی عملی طور پر نقصان پہنچانے کا اندیشہ ہے جس سے شہر میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حب کے جس مقام پر کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کی لائنیں جہاں سے گزر رہی ہیں وہاں پرقبضے کیلئے کھدائی اور پتھر نکالنے کے غیر قانونی دھندے میں ملوث عناصر نہ صرف واٹر بورڈ کے افسرا ن اور عملے کو دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ دھڑلے کے ساتھ یہ تمام غیر قانونی عمل کرنے میں مصروف ہے اور اس پر حکومت سندھ کی جانب سے خاموش تماشائی کا مظاہرہ کرنا سراسر کراچی اور اس کے عوام کو پانی اور سیوریج کے مسائل میں دھکیلنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی نے ہوم سیکریٹری کو اس ضمن میں خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر ہوم سیکریٹری کی توجہ حب ڈیم ریزروائر پر تجاوزات ، پہاڑوں کی کٹائی کے غیر قانونی دھندے کی جانب مبذول کرائی ہے اور خط کو ارسال کئے جانے کے باوجود اب تک غیرقانونی دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہ لانا انتہائی افسوسناک امر ہے اور غیر قانونی دھندے میں ملوث عناصر کی سرپرستی کرنے کے مترادف ہے ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حب کا علاقہ ناجائز تجاوزات ، پہاڑوں کی کٹائی اور پتھر نکالنے کے غیرقانونی دھندے میں ملوث قبضہ مافیا سے فی الفور خالی کرایاجائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لاکر شہر کراچی میں پانی کے ممکنہ شدید بحران کے خدشے کو فی الفورختم کیاجائے ۔

1/10/2025 5:54:14 PM